
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطاتارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو کو وزیراعلیٰ بنایا گیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے سیاسی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاتارڑ نے کہا کہ کل اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے دوران انکشاف ہوا کہ بیلٹ پیپر پر نمبر کا اندراج کیا گیا تھا جو کہ آئین کے خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اس لئے کیا گیا تھا تاکہ ووٹر کی شناحت کی جاسکے جبکہ جب بھی اسپیکر ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن ہوا، ووٹرکی شناخت سامنے نہیں لائی جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ق لیگ نے تحریک انصاف کو ہائی جیک کرلیا ہے تو اب جو ان دونوں پارٹیوں نے فیصلہ کیا ہے وہ جزا اور سزا کا ہے تاکہ ان کو معلوم رہے کہ کس نے کس کو ووٹ دیا ہے۔
عطا تارڑ نے کہا آج ہم لاہور ہائی کورٹ آئے ہیں لیکن رات کو نہیں آئے کیونکہ یہ ایک ٹرینڈ بن گیا کہ دیوار پھلانگ کر عدالت کھلوائی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے استدعا ہے کہ آج اس مقدمے کو فکس کیا جائے اور ہمیں انصاف دیا جائے کیونکہ کل کے الیکشن میں ہمارے بنیادی حقوق کو ختم کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عدالتوں کا فرض بنتا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے بنیادی حقوق کی حفاظت کی جائے اور اسپیکر کے انتخاب کو کالعدم قرار دیاجائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News