Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایف آئی اے کا گلوکار سلمان احمد کو نوٹس

Now Reading:

ایف آئی اے کا گلوکار سلمان احمد کو نوٹس
گلوکار سلمان احمد

گلوکار سلمان احمد

ایف آئی اے کی جانب سے معروف گلوکار سلمان احمد کو نوٹس بھیجا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے معروف گلوکار سلمان احمد کو نوٹس ان  کے حالیہ گانے کے بول پر بھیجا گیا۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان احمد کے گانے میں اداروں اور قومی وقار  سے متنفر کرنے والے الفاظ شامل ہیں  ، گلوکار سلمان احمد ایف آئی اے کے نوٹس ملنے کی تصدیق کر چکے ہیں۔

دوسری جانب گلوکار سلمان احمد نے ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس دیئے جانے پر رد عمل دیتے ہوئے ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے نوٹس بھیجنے کی تصدیق کردی-

گلوکار سلمان احمد کا کہنا تھا کہ نوٹس لاہور ڈی ایچ اے  کی رہائش گاہ پر بھیجا گیا ہے، میری زبان بندی کروانے کی کوشش کہ جارہی ہے، اور میرے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

Advertisement

سلمان احمد نے مزید کہا کہ میرے ساتھ یہ سب کچھ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے کہنے پر کیا جارہا ہے، جو بھی ہو حق کا ساتھ دینے سے نہیں گھبراؤں گا۔

ادھر بول نیوز کے صحافی جمیل فاروقی نے سلمان احمد کے حق میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’’ ایف آئی اے کی ہراسگی کے لئے صحافی کیا کم تھے کہ ”دل دل پاکستان“ جیسے شہرہ آفاق ترانے کے خالق سلمان احمد جیسے آرٹسٹ کو سائبر کرائم وِنگ نے نوٹس بھیج دیا ہے-

Advertisement

انہوں نے مزید لکھا کہ ’’ یہ قانون نہیں کالا قانون ہے اور یہ آزادی نہیں غلامی ہے  ، یہ جبر ہے ٫ یہ بربریت ہے اور یہ قانون کا خون ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر