
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کی چار مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت منظور ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگری عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کی 19 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کی ہے۔
انسداد دہشتگری عدالت نے ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
سیشن کورٹ سے تھانہ شفیق آباد ، اسلام پورہ اور فیکٹری ایریا میں درج مقدمات میں 27 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کی گئی ہے۔
سیشن کورٹ نے الگ الگ مقدمات میں 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی ہے۔
عدالتوں نے پولیس کو شفقت محمود کی گرفتاری سے روک دیا ہے جبکہ آئندہ سماعت پر متعلقہ پولیس اسٹیشنز سے مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ پولیس نے 25 مئی کو لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News