Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان دیوالیہ کے قریب ہے، مزمل اسلم

Now Reading:

پاکستان دیوالیہ کے قریب ہے، مزمل اسلم

ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستان دیوالیہ کے قریب ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن جلد از جلد ختم ہو اب مزید نہیں ہمت برداشت کرنے کی، پاکستانی بانڈز عالمی مارکیٹ میں چیخ چیخ کر یہ بتا رہے ہیں کہ پاکستان دیوالیہ کے قریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے روپے کی نیلامی کرادی دو دنوں میں 15 روپے فی ڈالر نکل گئے۔

 انٹر بینک میں ڈالر 225 روپے 12 پیسے کا ہوگیا

روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں ہفتے کے دوسرے روز بھی مسلسل چڑھاؤ جاری ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 9 روپے 92 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 215 روپے 20 پیسے سے بڑھ کر 223 روپے 21 پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔

انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 8 سے 9  روپے اضافے کے بعد  224 سے 225  روپے کے درمیان فروخت ہورہا ہے۔

Advertisement

گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے 15 پیسے مہنگا ہو کر 215 روپے 20 پیسے کی بلند سطح پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جون میں امریکی ڈالر 211 روپے 48 پیسے کی سطح پر پہنچا تھا، جبکہ شہباز حکومت کے آنے کے بعد سے اب تک ڈالر 18 فیصد اضافے سے 37 روپے سے زائد  مہنگا ہوا ہے۔

اسٹاک ماہرین اور فاریکس ڈیلزر کے مطابق پنجاب میں ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد ملک میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کار مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کو ترجیح دے رہے ہیں جبکہ روپے کی قدر بھی مسلمل کم ہورہی ہے۔

چئیرمین فاریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی حالات کو جواز بنا کر بینک ڈالر کی قیمت میں سٹہ بازی کررہے ہیں جس کا اسٹیٹ بینک کو نوٹس لینا چاہیے۔

دوسری جانب آئی ایم ایف سے قرض پروگرام پر بورڈ منظوری میں بھی دو تین ہفتوں کی تاخیر کی اطلاعات ہیں جس کا بھی منفی اثر دیکھا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وادی تیراہ میں منشیات کی کٹائی، ترسیل اور منظم نیٹ ورک کا انکشاف
پاکستان نے بھارتی ہندو شہریوں کو داخلے سے روکنے کا الزام مسترد کردیا
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر