 
                                                                              مائیکرو ویو آج کل ہر گھر میں ہی ہوتا ہے جسے خواتین کھانا گرم کرنے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔
لیکن اگر مائیکروویو میں آپ اسپنج رکھیں تو اس سے کیا ہوگا؟ آج ہم آپ کو مائیکروویو سے دیگر فائدے حاصل کرنے کا طریقہ بھی بتائیں گے۔
گھر میں پنیر بنانے کے لیے آپ کو صرف ایک مائیکرو ویو کی ضرورت ہے, بس 2 کپ دودھ (یا فل کریم)، ¼ عدد نمک، اور 2 چمچ سفید سرکہ مکس کریں اور اسے 4 سے 5 منٹ تک مائیکرو ویو کریں۔
ایک باریک چھلنی یا ململ کے کپڑے میں چھان کر اسے 5 منٹ تک خشک ہونے دیں اور لطف اٹھائیں۔
لہسن کو آسانی سے چھیلنے کے لیے صرف 10 سیکنڈ کے لیے مائیکرو ویو میں رکھیں، اس سے لہسن چھیلنے میں دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

پیاز کاٹتے وقت آنسوؤں سے بچنے کے لیے پیاز کو کاٹنے سے پہلے مائیکرو ویو کریں۔
یہ نسخہ کارآمد ہے کیونکہ مائیکرو ویو کی گرمی پیاز میں موجود سَلفر کو توڑنا شروع کر دیتی ہے جو آنسوؤں کا سبب بنتے ہیں۔
چیزوں کو صاف کرنے کے لیے آپ کا مائیکرو ویو ایک بہت طاقتور آلہ ہے، جیسے کہ گندے نرم کھلونے, گندے باورچی خانے کے کپڑے یا اسپَنج وغیرہ۔
مطلوبہ اشیاء کو تھوڑا سا گیلا کریں ، پھر تھوڑا سرف یا صابن بھی لگالیں اور اسے تقریباً 2 منٹ تک مائکروویو میں رکھیں۔
یاد رکھیں کہ پلاسٹک کی کوئی چیز (جیسے کھلونوں پر پلاسٹک کے بٹن) موجود نہ ہو ورنہ وہ پگھل جائیں گے۔
مائیکروویو کی صفائی کے لیے ایک لیموں کو آدھا کاٹ کر پانی سے بھرے پیالے میں ڈالیں اور 5 منٹ تک مائیکرو میں گرم کریں اس سے اندر جمی تمام گندگی نرم ہو جائے گی جسے آپ باآسانی صاف کر سکیں گی. اس سے آپ کے باورچی خانے میں بھی تازہ خوشبو آئے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 