Advertisement
Advertisement
Advertisement

رمضان شوگر مل ریفرنس؛ وزیراعظم کی مستقل حاضری معافی کا تحریری حکم جاری

Now Reading:

رمضان شوگر مل ریفرنس؛ وزیراعظم کی مستقل حاضری معافی کا تحریری حکم جاری
شہباز شریف

احتساب عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف کی رمضان شوگر ریفرنس میں مستقل حاضری معافی کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد ساجد علی اعوان نے تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا جس میں کہا گیا کہ 17 جنوری 2020ء کو شہباز شریف کو حاضری سے استثنی دیا گیا تھا۔

عدالتی تحریری حکم کے مطابق شہبازشریف کے پلیڈر چودھری محمد نواز ایڈووکیٹ 16 جنوری 2021ء تک پیش ہوتے رہے۔ 26 جنوری کو شہباز شریف کو دوسرے مقدمہ میں گرفتار کرکے پیش کیا گیا تھا۔

فیصلے میں عدالت نے کہا کہ رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف کی حاضری معافی کا حکم واپس لینے کا عدالت کے پاس ایسا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔ احتساب عدالت کا 17 جنوری 2020ء کا حاضری سے استثنی کا فیصلہ ابھی بھی موجود ہے۔

احتساب عدالت نے تحریری فیصلہ دیا کہ شہباز شریف کو کمر درد کی وجہ سے حاضری سے استثنی دیا گیا تھا۔ شہباز شریف کے بطور وزیراعظم آئینی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے حاضری سے استثنی مانگا گیا۔ شہباز شریف کے وزیراعظم بننے پر آئینی ذمہ داریوں کی ادائیگی کی حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

Advertisement

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ شہبازشریف جنوری 2021 سے باقاعدگی سے عدالت پیش ہوتے رہے۔ شہباز شریف 26 جنوری 2021 سے مسلسل ٹرائل میں آ رہے ہیں، ان کی عدم موجودگی سے ٹرائل میں رکاوٹ نہیں ہوگی۔ حقائق اور حالات کے پیش نظر شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں یہ بھی کہا کہ عدالت جب شہباز شریف کو طلب کرے گی تو وہ پیش ہونے کے پابند ہوں گے۔

احتساب عدالت نے ٹرائل میں پیشی کیلئے محمد نواز چودھری ایڈووکیٹ کو شہباز شریف کا پلیڈرمقررکردیا۔

شہبازشریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب پراسیکیوٹر نے مخالفت کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر