Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمارے ووٹرز کے ووٹ تبدیل کیے جارہے ہیں، شفقت محمود

Now Reading:

ہمارے ووٹرز کے ووٹ تبدیل کیے جارہے ہیں، شفقت محمود

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ ہمارے ووٹرز کے ووٹ تبدیل کیے جارہے ہیں۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود  نے کہا کہ جمشید اقبال چیمہ کو گرفتار کرنے کا پروگرام بنایا جارہا ہے، ان کی گرفتاری کی اطلاع کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کونسلر کو قربان لائن سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ہمارے ووٹرز کے ووٹ تبدیل کیے جارہے ہیں۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ فرخ حبیب کا شناختی کارڈ والے معاملے سے کوئی تعلق نہیں، ان کی کوشش ہے کہ ہنگامہ کیا جائے ، جو کریں گے قانون کے مطابق کریں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ  ووٹنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

Advertisement

صوبے کے 14 اضلاع کے ضمنی انتخابات میں 175 امیدوار آمنے سامنے ہیں۔

رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد

20 حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 45 لاکھ 79 ہزار 898 ہے جن کیلئے 3 ہزار 131 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

انتخابی حلقے

پنجاب اسمبلی کے جن حلقوں میں الیکشن ہو رہا ہے ان میں، پی پی 7 راولپنڈی، پی پی 83 خوشاب، پی پی 90 بھکر 2، پی پی 97 فیصل آباد 1، پی پی 125 جھنگ، پی پی 127 جھنگ 4، پی پی 140 شیخوپورہ، پی پی 202 ساہیوال، پی پی 217 ملتان، پی پی 224 اور پی پی 228 لودھراں 5، پی پی 237 بہاولنگر، پی پی 272 اور پی پی 273 مظفر گڑھ، پی پی 282 لیہ، پی پی 288 ڈیرہ غازی خان، لاہور کے 4 حلقوں پی پی 158، پی پی 167، پی پی 168، پی پی 170 کی نشستیں شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مریم نواز سے ترکمانستانی سفیر کی ملاقات؛ دوطرفہ تعاون پر اتفاق
لاہور: وکلاء کا عدالتوں کی منتقلی کیخلاف احتجاج، پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج
9 مئی کے کرداروں کی سزا کا فیصلہ آئین اور قانون کرے گا، خواجہ آصف
تھیلیسیمیا سے بچاؤ کیلئے عوام میں آگاہی کی ضرورت ہے، مریم نواز
عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات؛ الیکشن کمیشن کا انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ
سانحہ 9 مئی: حکومت کا کل شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر