Advertisement
Advertisement
Advertisement

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن

Now Reading:

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے  ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چارسدہ روڈ پر مصالحہ جات تیار کرنے والی فیکٹریز پر چھاپے مارتے ہوئے  دو یونٹس سیل کردئے گئے ہیں۔

 فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ یونٹس میں جعلی مصالحہ جات کی تیاری پکڑی گئی، 3000 کلو سے زائد مضر صحت مصالحہ جات ضبط کرلیا گیا ہے۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام نے بتایا کہ مصالحہ جات میں بورا، چھلکے اور مضر صحت رنگوں کا استعمال کیا جارہا تھا جبکہ مضر صحت مصالحہ جات صوبے کے مختلف علاقوں میں سپلائی کئے جاتے تھے۔

 فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام کا کہنا تھا کہ جعلی مصالحہ جات میں استعمال خوردنی تیل بھی مکس کیا جارہا تھا  البتہ ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔

Advertisement

 فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام کا مزید کہنا تھا کہ غیر معیاری مصالحہ جات فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
سونے کی قیمت، مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر