Advertisement
Advertisement
Advertisement

شوکت خانم ٹرسٹ کیلئے ملنے والا چندہ اپنی سیاسی جماعت کے نام لینا کیا چوری نہیں؟ شازیہ مری

Now Reading:

شوکت خانم ٹرسٹ کیلئے ملنے والا چندہ اپنی سیاسی جماعت کے نام لینا کیا چوری نہیں؟ شازیہ مری
شازیہ مری

وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ شوکت خانم ٹرسٹ کیلئے ملنے والا چندہ اپنی سیاسی جماعت کے نام لینا کیا چوری نہیں؟

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان میں ہمت تھی تو عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا کرتے، عمران خان کو چور دروازے سے اقتدار میں لایا گیا تھا وہ چور دروازے سے بھاگ گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلے کہا عدم اعتماد آنے پر خوش ہوں پھر اسے روکنے کی لاکھ کوششیں کیں، عمران نیازی فارن فنڈنگ کے فیصلے کو روکنے کیلئے بھی الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال رہا ہے۔

   شازیہ مری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے دس بار فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ روکنے کی درخواست دی، عمران خان کی خواہش ہے کہ الیکشن کمیشن انہیں صادق و امین قرار دے۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ غیر ممنوعہ اور مشکوک اکاؤنٹس سے ہونی والی فنڈنگ ناقابل تردید حقیقت ہے، شوکت خانم ٹرسٹ کیلئے ملنے والا چندہ اپنی سیاسی جماعت کے نام لینا چوری نہیں تو اور کیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سچ سچ بتائیں پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کیا قیمت ملی تھی؟ کس کے ایجنڈے پر تم نے ملک کی معیشت تباہ کی؟ لندن میں مئیر کا الیکشن ہوتا ہے تو عمران پاکستانی نژاد امیدوار صادق خان کے خلاف مہم چلاتا ہے، بھارت میں الیکشن ہوا تو مودی کے جیتنے کی واضح خواہش کی۔

  شازیہ مری نے کہا کہ ملک میں غریب مزید غریب جبکہ بشریٰ اور گوگی امیر ترین بن گئے، عمران خان بشریٰ اور گوگی کو بچانے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر