Advertisement
Advertisement
Advertisement

پلے اسٹیشن کی نئے ٹائٹلز پر85 فیصد تک رعایت

Now Reading:

پلے اسٹیشن کی نئے ٹائٹلز پر85 فیصد تک رعایت
پلے اسٹیشن کی گیمز پر 85 فیصد تک رعایت

ویڈیوگیم کھیلنے کی عادت ایک ایسا نشہ ہے جوبلا تفریق سب کواس لت میں مبتلا کردیتی ہے۔ ویڈ یو گیمزکھیلنے کا جنون ہرعمرکے بچوں و بڑوں میں یکساں پایا جاتا ہے۔

ٹیکنالوجی کے میدان میں ہونے والی تیزرفتارترقی کے نتیجے میں ویڈیوگیمزایک بڑی اسکرین سے نکل کرایل ای ڈی اورموبائل اسکرین میں سما چکے ہیں۔ یہ شعبہ دنیا بھرمیں دن بہ دن فروغ پارہا ہے۔

دنیا بھرمیں گیمنگ انڈسٹری اوراس سے متعلق مصنوعات تیارکرنے والی کمپناں اس صنعت سے سالانہ اربوں ڈالرکما رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ویڈیو گیم ’گھوسٹ آف توشیما‘ کی دو سال میں 1 کروڑ کاپیاں فروخت

ویڈیوگیمزکے لیے دنیا کی مشہورکمپنیوں مائیکروسافٹ، سونی اورننٹینڈو کی جانب سے جدید ترین فیچرزسے لیس گیمنگ کنسول متعارف کرائے گئے ہیں، جن میں زیادہ مقبولیت سونی کارپوریشن کے پلے اسٹیشن کوحاصل ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: سونی نے تین ماہ میں لاکھوں گیمنگ کنسول فروخت کردیے

تاہم، موبائل کی نسبت ایکس باکس اورپلے اسٹیشن جیسے گیمنگ کنسول پرگیمزکھیلنے کا شوق تھوڑا مہنگا ہے کیوں کہ اس میں تقریبا ہرگیم کوخریدنا پڑتا ہے۔

سونی کے آفیشل بلاگ کے مطابق پلے اسٹیشن نے اپنے سسکرائبرزکے لیے سالانہ سمرسیل لانچ کردی ہے۔ جس کے تحت پی ایس 4 اورپی ایس 5 کے منتخب گیمنگ ٹائٹلزپر85 فیصد تک کی رعایت دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پلے اسٹیشن کا گیمزپربڑی رعایت دینے کا اعلان

اس سیل کا آغازآج سے 3 اگست تک کی محدود مدت کے لیے کیا گیا ہے۔ جن گیمنگ ٹائٹلزپر رعایت دی جارہی ہے ان میں’گاڈ آف وار‘، حال ہی میں متعارف کرایا گیا ’ لیگو اسٹار وارز: دی اسکائے واکر ساگا- ڈیلکس ایڈیشن، ’ سیفو‘ اور نیا ہاررگیم ’ دی کوری‘ اوردیگربہت سے ٹائٹلزشامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل گیم بیٹل گراؤنڈ نے چیٹنگ پرلاکھوں اکاؤنٹ بند کردیے

Advertisement

پی ایس 4 اور5 کے لیے ’ ریڈ ڈیڈ ریڈیمپشن 2 ‘ پر60 فیصد، ’ اسٹاروارز جیڈی: فالین آرڈر‘ پر80 ، ’ بیٹ مین: آرخم کلیکشن‘ پر70، ’ Sifu‘ پر20، ’ یو ایف سی 4‘ پر 81، ’ گرانڈ تھیفٹ آٹو V: پریمیم ایڈیشن ‘ پر 58، ’ گاڈ آف وار(2018) ‘ پر50، ’ ٹیکین 7 ‘ پر 85، ’ لیگواسٹاروارز: دی اسکائے واکر ساگا‘ ڈیلکس ایڈیشن پر25، ہٹ مین 3 ‘ اسٹینڈرڈ ایڈیشن پر60، اور’مورٹل کومبیٹ11 ‘ پر70 فیصد تک کی رعایت فراہم کی جائے گی۔

 تاہم، کمپنی کی جانب سے پی ایس 5 کے لیے صرف 3 گیمنگ ٹائٹلزپر40 فیصد تک کی رعایت دی گئی ہے۔ جن میں سے ’ ان چارٹرڈ: لیگیسی آف تھیف کلیکشن‘ پر40 فیصد، ’ دی کوری، پر33 اور’ ریٹ چیٹ اینڈ کلینک: رفٹ اپارٹ‘ پر38 فیصد تک کی رعایت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ یہ پیش کش صرف پلے اسٹیشن کے بھارتی صارفین کے لیے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر