Advertisement
Advertisement
Advertisement

دعا زہرا کی بازیابی کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں نئی درخواست دائر

Now Reading:

دعا زہرا کی بازیابی کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں نئی درخواست دائر
دعا زہرا کیس

مہدی کاظمی کی جانب سے دعا زہرا کی بازیابی کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں نئی درخواست دائرکر دی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں دائردرخواست میں محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ، ایس ایچ او الفلاح، ظہیر احمد اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ دعا زہرا کو ظہیراحمد نے اغوا کرلیا ہے۔

مہدی کاظمی کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا گیا کہ جب دعا زہرا کے اغواء کا واقعہ ہوا اس وقت دعا کی عمر 13 سال 11 ماہ اور 19 دن تھی۔ دعا زہرا کی عمر سے متعلق نادرا دستاویزات، تعلیمی اسناد، پاسپورٹ، برتھ سرٹیفیکیٹ موجود ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ظہیراحمد نے مغویہ کو پنجاب لے جا کرچائلڈ میرج کرلی ہے۔ نکاح نامے پرتاریخ 17 اپریل درج ہے اور 18 سال ظاہرتاکہ نکاح کو جائز قرار دیا جائے۔

وکیل درخواست گزار نے درخواست میں یہ بھی کہا کہ 7 مئی 2022 کو دعا زہرا کی بازیابی کی درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی تھی۔ پولیس نے 6 جون کو دعا زہرا کو سندھ ہائی کورٹ میں پیش کیا تھا۔ عدالت نے دعا زہرا کی عمر کے تعین کا حکم دیا تھا۔

Advertisement

درخواست گزارمہدی کاظمی نے مؤقف پیش کیا کہ دعا زہرا کا سنگل میڈیکل بورڈ نے بون اوسیفیکشن کے بعد عمر 17 سال کے قریب بتائی تھی۔ عدالت نے دعا زہرا کو اپنی مرضی سے کسی کے ساتھ بھی جانے کی اجازت دی تھی۔

درخواست میں مذید مؤقف اپنایا گیا کہ نئے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق دعا زہرا کی عمر 16 سال سے کم ثابت ہوچکی ہے۔ پنجاب ریسٹرن میرج ایکٹ 2016 کے مطابق شادی غیر قانونی ہے۔ مغویہ کے ساتھ اگر جنسی زیادتی ثابت ہوتی ہے تو ملزم ظہیر کے خلاف کارروائی کی جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سے استدعا ہے کہ 14 سالہ کم عمر دعا زہرا کو بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے۔ دعا زہرا کو ظہیر احمد کی غیر قانونی حراست سے بازیاب کرا کے والدین کے حوالے کیا جائے۔ عدالت سے استدعا کے دعا زہرا کو ملک سے باہر لے جانے سے روکا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر