وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ بھارتی ظلم کے خلاف کشمیریوں کی لازوال جدوجہد، مزاحمت اور بے مثال قربانیوں کی ایک تاریخ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے یوم شہدائے کشمیر کے متعلق انے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم شہدائے کشمیر منارہے ہیں جس کا مقصد 13جولائی 1931ء کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ ڈوگرہ راج کے بعد بھارتی ظلم کےخلاف بھی کشمیریوں کی لازوال جدوجہد، مزاحمت اور بےمثال قربانیوں کی ایک تاریخ ہے۔ ہمارے دل بہادر کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
— Hamza Shahbaz Sharif (@HamzaSS) July 13, 2022
انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے دل بہادر کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم شہدائے کشمیر منارہے ہیں جس کا مقصد 13جولائی 1931ء کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔
اس سے قبل وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم شہداء کشمیر ان قربانیوں کی یاد دہانی ہے جو کشمیریوں نے اپنے ناقابل تنسیخ اور اقوام متحدہ کے منظور شدہ حق خود ارادیت کے لیے دی ہیں۔
Advertisementیوم شہدائے کشمیر UN کے دئیے ہوئے استصواب رائے کے ناقابل تنسیخ حق کے حصول کے لئے کشمیریوں کی عظیم قربانیوں کی یاد دہانی کا دن ہے۔ کشمیریوں نے بھارتی غاصبانہ قبضے سے نجات کے لئے نسل در نسل بے مثال قربانیاں دے کر آزادی کی شمع کو روشن رکھا اور بھارتی غلامی قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 13, 2022
انہوں نے کہا کہ بھارتی تسلط سے آزادی کا شعلہ کشمیریوں کی نسلوں نے بھارتی جبر و استبداد کے سامنے زندہ رکھا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
