
بلوچستان میں طوفانی بارشون کے باعث حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کے دوران صوبے بھر میں بڑے پیمانے پرنقصانات ہوئے ہیں جس میں اب تک 77 افراد جاں بحق اور 48 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں کے باعث 670 مکانات سمیت 5 برج تباہ ہوئے ہیں۔
اسکے علاوہ 600 سولر پلیٹس، الیکٹرک پول اور زرعی اراضی کو نقصان ہوا ہے جبکہ برساتی نالوں، کاریزات اور آبی گزرگاہوں پر آبادکاری نقصان کی بڑی وجہ ہیں۔
صوبائی حکومت نے بارشوں کے باعث ہونے والے نقصان کے ازالے کیلئے وفاق سے 50ارب روپے کے پیکج کا مطالبہ کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News