Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدالت سے درخواست ہے قاسم سوری والے معاملے پر نظرثانی کریں، شہباز گل

Now Reading:

عدالت سے درخواست ہے قاسم سوری والے معاملے پر نظرثانی کریں، شہباز گل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ عدالت سے درخواست ہے قاسم سوری والے معاملے پر نظرثانی کریں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائفر وزیراعظم اور وزیرخارجہ سے چھپایا گیا، سائفرملک کے اعلیٰ مقتدر لوگوں کے پاس تھا۔

انہوں نے کہا کہ شاہ محمود کو مراسلے کا پتا چلا تو کہا مجھ  سے شیئر کیوں نہیں کیا گیا، مراسلے کا کیس سپریم کورٹ میں آیا ہے، انصاف کے منتظر ہیں، نیب قانون سے1100ارب کے کیس ختم ہو جائیں گے۔

شہباز گل نے کہا ہے کہ عدالت سمجھتی ہے پارلیمنٹ میں بنے قانون کوریورس نہیں کیا جا سکتا، عدالت سے درخواست ہے قاسم سوری والے معاملے پرنظرثانی کریں، دوسرا معاملہ بھی پارلیمنٹ میں ہی ہوا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ حکمرانوں کی حرکتیں بزدلوں والی ہیں، فیچ اور موڈیز سے منفی آؤٹ لک پی ٹی آئی حکومت کو ورثے میں ملا تھا، محنت سے انٹرنیشنل ایجنسیز نے آؤٹ لک پازیٹو اورمستحکم قرار دیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ 4 ماہ میں تباہی اور بربادی کے ریکارڈ قائم کیے گئے، دعا ہے خدا پاکستان کی خیرکرے، رانا ثناءاللہ نے کہا 5 ممبران اگرغائب کرلیے تو وزیراعلیٰ کون بنے گا، ہم آپ اور عطا تارڑ کے خلاف سیاسی بنیادوں پرکچھ نہیں کریں گے۔

شہباز گل نے کہا ہے کہ اگر آپ (رانا ثناءاللہ ) میں اتنی جان ہے تو آپ اورمیں کسی اکھاڑے میں اترجاتے ہیں، کے پی کے میں کبھی بھی سیاسی مخالفین نے ایک دوسرے کے ساتھ ایسا نہیں کیا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر