
سروسز اسپتال کے ہاسٹل سے نرس کی لاش ملنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق روسز اسپتال کے نرسنگ ہاسٹل سے ایک نرس کی لاش ملی ہے جس کی شناخت 33 سالہ سونیا کے نام سے ہوئی ہے۔
معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جس میں ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ سونیا، سروسز اسپتال میں بطور نرس کام کرتی تھیں۔
پولیس کے مطابق اس معاملے کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے جبکہ متوفیہ کے ورثاء سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے ایس ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ مزید قانونی کارروائی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور درخواست ملنے پر عمل میں لائی جائےگی تاہم ابتدائی رپورٹ کے مطابق نرس کی ہلاکت نشہ کی زیادتی کی وجہ سے ہوئی ہے۔
اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ہر پہلو سے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ جامع انکوائری کرکے رپورٹ پیش کی جائے اور تمام حقائق سامنے لائے جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News