
چکول میں معروف اینکرپرسن عمران ریاض پرمقدمے میں عدالت ایس ایچ اوکو تمام ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
نمائندہ بول نیوز( محبوب حسین) کے مطابق معروف اینکرپرسن و صحافی عمران ریاض خان سے متعلق چکوال کی مقامی عدالت مٰیں سماعت جاری ہے۔
وکیل عمران ریاض خان میاں علی اشفاق کمرہ عدالت میں علاقہ مجسٹریٹ یاسر بلال کے سامنے پیش ہوگئے اورعمران ریاض خان کے خلاف درج مقدمہ پر دلائل دیے۔
ایڈووکیٹ میاں علی اشفاق نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت میں عمران ریاض خان کو پیش کیا جائے۔
وکیل عمران ریاض خان کی جانب سے پنجاب کے مختلف شہروں میں درج ہونے والی مقدمات کی کاپیزعدالت کو جمع کروا دیں۔
وکیل میاں علی اشفاق نے دلائل میں کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے ایک شخص کے خلاف ایک ہی واقعہ کی ایک سے زائد ایف آئی آر درج نہیں ہوسکتیں۔
علاقہ مجسٹریٹ یاسربلال نے ایس ایچ او کو تمام ریکارڈ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
وکیل نے عدالت سے کہا کہ عمران ریاض خان کے کیس کوعدالت انسانی بنیادوں پر دیکھے۔ بنیادی حقوق کو ہر حد تک جا کرتحفظ کیا جانا چاہیے۔
چکوال کی مقامی عدالت میں میں اینکرپرسن عمران ریاض خان کے وکیل اورپی ٹی آئی کی مقامی قیادت میں سابق صوبائی وزیرراجہ یاسرہمایوں سرفراز، سابقہ ایم پی اے فوزیہ بہرام کے علاوہ میڈیا کے نمائندگان، وکلا موجود ہیں۔
عمران ریاض کے وکیل کی میڈیا سے گفتگو
سماعت سے قبل ایڈووکیٹ میاں علی اشفاق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو دن سے عمران ریاض کو نہ سونے دیا گیا ہے نہ پانی کھانا اور کچھ بھی حسب ضرورت نہیں دیا گیا۔
وکیل عمران ریاض نے کہا کہ ریاستی اوچھے ہتھکنڈوں سے ہم ڈرنے والے نہیں جو مقدمات بنائے گئے ہیں تمام جھوٹ پر مبنی ہیں۔ ایک تو عمران ریاض خان پر جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا تو دوسرا ان کے بنیادی حقوق بھی سلب کر لیے گئے۔
وکیل میاں علی اشفاق نے کہا کہ جیسے فتح اٹک میں حاصل ہوئی ویسی ہی چکوال سے بھی لے کرجائیں گے۔ پورا پنجاب بھی گھومنا پڑا تو ہم گھومیں گے اورعدالتوں سے انصاف لے کرہی باہر نکلیں گے۔ 18 میں سے 10مقدمات کے مدعی ہم سے رابطے میں ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے شناختی کارڈز کو بلااجازت استعمال کیا گیا۔
واضح ہے کہ اینکرپرسن صحافی عمران ریاض کے خلاف تھانہ صدر میں 505-1, 4/5, 109-501, 505-2, 11/16, 20/22 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
صوبہ پنجاب کے شہراٹک کی مقامی عدالت نے معروف صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض خان کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا جس کے بعد انہیں چکوال پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News