
ترک سفیر اور چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کے درمیان بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان میں نئے تعینات ہونیوالے ترک سفیر مہمت پاچا جی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ اس دورے کے دوران ترک سفیر کی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات ہوئی ہے۔
پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ نیول چیف نے ترک سفیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ترک سفیر نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News