Advertisement
Advertisement
Advertisement

حافظ نعیم الرحمان کا کراچی میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ

Now Reading:

حافظ نعیم الرحمان کا کراچی میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ
حافظ نعیم الرحمان

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں فوری طورپر ایمرجنسی نافذکی جائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اس وقت شہر میں ہنگامی حالت ہے لیکن باتوں کے علاؤہ کوئی سنجیدہ کوشش سامنے نہیں آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس علاقے میں مراد علی شاہ کا گھر ہے اب تک اس سے بھی پانی نہیں نکلا گیا ہے اور کچی آبادیوں میں  بھی بدترین صورتحال ہے۔

چھوٹے برساتی نالے اربن فلڈنگ کو روکنے کا کام انجام دیتے ہیں لیکن برساتی نالوں میں سیوریج کا پانی ڈالا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نالوں پر تعمیرات میں تمام سیاسی جماعتیں ملوث ہیں، کراچی کے مسائل کا حل ری سیٹلمنٹ پلان ہے، ری سٹلمنٹ پلان کے زریعے نالوں پر موجود ابادی کو ہٹا کر بہتر کیا جا سکتا ہے، اسکے علاوہ برساتی نالے اور سیوریج کے مسائل کا حل ایس تھری منصوبہ ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کراچی اور کے فور کے لیے کوئی کام نہیں کیا اور شہباز شریف حکومت بھی کے فور بنانے میں سنجیدہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل میں سب سے بڑا مسئلہ مردم شُماری ہے، سندھ اسمبلی میں کراچی کے لوگ اس لیے کم ہیں کیوں کہ ان کی گنتی کم کی گئی ہے، اگر کراچی کی گنتی پوری کی جائے تو سندھ اسمبلی میں کراچی سے وزیر اعلیٰ آئے گا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 2017 میں ن لیگ نے کراچی کی مردم شُماری میں دھاندلی کروا کر زیادتی کی اور عمران خان حکومت نے جعلی مردم شُماری کو قانونی حیثیت دی اور اب نئی مردم شُماری بھی ڈی جوڑ سسٹم کے تحت کرنے جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کا مینڈیٹ لینے والی جماعت پی ٹی آئی کراچی کے لیے سامنے آنے کو تیار نہیں، ایم کیو ایم ایک بار پھر بک گئی ہے لیکن ہم اس شہر کو اپنا گھر سمجھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی والے بلدیاتی انتخابات میں ان کو ووٹ دیں گے جو کراچی والوں ںکے ساتھ کھڑے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مصطفیٰ کمال کی ملاقات ، وزارت صحت کے منصوبوں پر بریفنگ
بلوچستان کو فتنتہ الہندوستان کی لعنت سے نجات دلانے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیز
پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت، امریکی جریدے فارن پالیسی کا اعتراف
پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا
مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان
سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف بدنیتی پر مبنی گمراہ کن مہم کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر