Advertisement
Advertisement
Advertisement

اب بات بیانیے سے بہت آگے نکل گئی ہے، مراد سعید

Now Reading:

اب بات بیانیے سے بہت آگے نکل گئی ہے، مراد سعید
مراد سعید

سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ ہم سے کہا جارہا تھا کہ بیانیہ بدلنا ہوگا لیکن میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ اب بات بیانیے سے بہت آگے نکل گئی ہے۔

اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے کہا کہ یہ اقتدارکی جنگ نہیں حقیقی آزادی ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ ملک میں فوری طورپرصاف و شفاف انتخابات کرائے جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت اور امریکا کے آلہ کاروں کو گھربھیجنا ہے کیونکہ پاکستان کے فیصلوں کا اختیارعوام کو حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں رجیم چینج سازش کےخلاف کھڑے ہونے والے صحافیوں پر جعلی مقدمات بنائے گئے، وہ تمام ایف آئی آر واپس ہونی چاہیئے، ایسا کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ 25 مئی کو جو ماؤں اور بہنوں پر جو تشدد ہوا اس کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز ہونا چاہیئے تاکہ ایسے لوگون کو بےنقاب کیا جاسکے جو اپنے وطن کے لوگوں پر تشدد کر رہے تھے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ  پاکستانی غیرت مند اور خودار قوم کھڑی ہوگئی ہے، ان کے مد مقابل آنے کی کوشش مت کرنا۔

اس سے قبل فواد چوہدری نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرداخلہ بونگیاں مار رہے ہیں، گورنر راج کن حالات میں لگتا ہے آئین پڑھ لیں۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناء خود نہیں پڑھ سکتے تو قانونی ماہرین سے پڑھوا لیں، گورنر راج سے سیاسی حالات مزید خراب ہوں گے، حکومت غلطیاں کر رہی ہے، فیصلوں پر نظرثانی کرے۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ کے تجربہ کار سیاستدانوں کو سیاست کا کچھ نہیں پتہ، ن لیگ شکست تسلیم کر کے الیکشن کی تیاری کرے، حکومت2 ووٹوں پرکھڑی ہے، عدالتی اختیارات کم نہیں ہونگے، شہباز شریف تمام جماعتوں کو الیکشن پر بات کرنے کی دعوت دیں۔

بعدازاں شیخ رشید نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر راج کی باتیں یہ منہ اور مسورکی دال ہے، راناثناءاللہ کا دماغی توازن درست نہیں، نفسیاتی کیس ہے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناء کے پنجاب میں داخلے پر پابندی نہیں لگا رہے، ہم انتقام کی سیاست نہیں کریں گے، ایسا نہ ہو رانا ثناء خود ہی اپنے کپڑے پھاڑ کرعدالت چلے جائیں، حکومت کے2 ووٹوں کا بندوبست بھی کر دیا،15 اگست تک سامنے آجائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بلز کی وصولی سے روک دیا
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر