Advertisement
Advertisement
Advertisement

گورنرپنجاب کا پرویز الہٰی سےحلف لینے سے انکار، تقریب ایوان صدر میں ہوگی

Now Reading:

گورنرپنجاب کا پرویز الہٰی سےحلف لینے سے انکار، تقریب ایوان صدر میں ہوگی
چوہدری پرویز الہی سے بہ ذریعہ ویڈیو لنک حلف لینے کا فیصلہ

رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نومنتخب وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ اسلام آباد میں حلف اٹھائیں گے اوران کی تقریبِ حلف برداری ایوان صدرمیں منعقد کی جائے گی۔

چوہدری پرویزالہٰی گورنرہاؤس پنجاب سے خصوصی طیارے میں اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

ایوان صدرکے ذرایع کا کہنا ہے نومنتخب وزیراعلیٰ آج رات دوبجے ایوان صدرمیں ہونے والی تقریب میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

اس ضمن میں ایوان صدرمیں تقریبَ حلف برداری کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ گورنرپنجاب نے سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے حلف لینے سے انکارکردیا ہے، جس کے بعد سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق گورنرکے انکارپرصدرپاکستان چوہدری پرویزالہٰی کا حلف لیں گے۔

Advertisement

ذرایع کے مطابق گورنرپنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے چوہدری پرویزالہیٰ سے حلف لینے سے انکارپرصدرپاکستان کی جانب سے ویڈ لنک کے ذریعے نومنتخب وزیراعلی پنجاب سے حلف لیںے کا کہا گیا تھا تاہم اب اس پروگرام میں تبدیلی کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی قرار، حمزہ کابینہ فارغ، پرویز الہیٰ نئے وزیراعلیٰ پنجاب

ذرایع کے مطابق گورنرہاؤس کے دروازے بند کرکے کسی کوبھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی، جب کہ چوہدری پرویزالہیٰ کوبھی مرکزی گیٹ پرروک لیا گیا تاہم وہ عقبی دروازے سے اندرپہنچ گئے تھے اوروہیں سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئے۔

اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے گورنرہاؤس کا عملہ بھی مشکل کا شکارہوگیا ہے اورسیکیورٹی اسٹاف کی پی ایس اوٹوگورنرسے مزید سیکیورٹی طلب کرنے کی درخواست کردی ہے۔

جب کہ گورنرہاؤس کے باہراراکین اسمبلی اورکارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی ہے جو’ گوگورنرگو‘ کے نعرے لگا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر