
حالیہ مون سون بارشوں کے دوران پاک ریلویزے کا متاثر ہونے والا ٹرین شیڈول اب تک بحال نہیں ہوسکا ہے جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اس حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کی عید اسپیشل ٹرینوں کے ساتھ معمول کی ٹرینیں بھی کئی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کا رش لگ گیا ہے جبکہ مسافروں کے بیٹھنے تک کی جگہ باقی نہیں رہی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ کراچی ایکسپریس 22 گھنٹے، بولان میل 4 گھنٹے، گرین لائن، ہزارہ ایکسپریس اور تیز گام 10 گھنٹے اور علامہ اقبال ایکسپریس 11 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
اسکے علاوہ عوام ایکسپریس 13 گھنٹے، کراچی ایکسپریس 22 گھنٹے، ملت ایکسپریس 4 گھنٹے، بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس 21 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
خیال رہے کہ بارشوں کے بعد ٹرینوں کے بگڑے شیڈول تاحال بہتر نیں ہوسکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News