Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ورکر دھاندلی کو روکنے کیلئے پہرا دے رہے ہیں، چوہدری پرویز الٰہی

Now Reading:

پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ورکر دھاندلی کو روکنے کیلئے پہرا دے رہے ہیں، چوہدری پرویز الٰہی
پرویز الٰہی

فواد چوہدری سے متعلق بیان، پرویزالٰہی کی معذرت

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ورکر دھاندلی کو روکنے کیلئے پہرا دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  چوہدری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات ہوئی ہے۔

 ملاقات میں ضمنی انتخاب اور پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ ہمارے امتحان کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کا بلکہ زیادہ سخت اور بڑا امتحان ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ غیر جانبداری کا ثبوت دے، الیکشن کمیشن اپنے پچھلے غلط کاموں کا دھونا بھی دھو دے۔

Advertisement

چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ورکر دھاندلی کو روکنے کیلئے پہرا دے رہے ہیں، بین الاقوامی میڈیا کی بھی حالات پر پوری نظر نہیں بلکہ وہ خود  تمام پولنگ اسٹیشنز پر نظر آ ئے گی۔

انہوں نے کہا کہ  انشاء اللہ عوام بیدار ہو چکی ہے،  جعلی اعلانات سے ان کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا، 17 جولائی حق اور سچ کی فتح کا دن ہے لوٹے اور جعلی حکمرانوں کا بوریا بستر کل گول ہو گا۔

دوسری جابب اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ٰ ضمنی انتخاب میں لوٹے امیدواروں کو عبرتناک شکست ہوگی، دھاندلی کے تمام منصوبوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔

اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی مداخلت پر الیکشن کمیشن کو سخت ایکشن لینا چاہیے، پنجاب میں 17 جولائی کو عوام کا فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر