Advertisement
Advertisement
Advertisement

چاکلیٹ کھائیں، امراض قلب کو دور بھگائیں، تحقیق

Now Reading:

چاکلیٹ کھائیں، امراض قلب کو دور بھگائیں، تحقیق
چاکلیٹ کھائیں، امراض قلب کو دور بھگائیں، تحقیق

چاکلیٹ دنیا بھرمیں بچوں اوربڑوں کا مرغوب ترین اسنیک ہے۔

چاکلیٹ کی عالمگیرمقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دنیا بھرمیں اس کی سالانہ کھپت 7 اعشاریہ 2 ملین میٹرک ٹن ہے۔

صرف امریکا میں ہرسال دوارب 18 کروڑپاؤنڈ چاکلیٹ کھائی جاتی ہے۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے توہرامریکی سالانہ 11 پاؤنڈ چاکلیٹ کھا جاتا ہے۔

صحت کے حوالے سے کام کرنے والے دنیا کے بڑے ادارے چاکلیٹ کو موٹاپے، ذیابطیس اورامراض قلب کا ایک اہم سبب بھی قراردیتے ہیں۔

تاہم، طبی جریدے فرنٹینئرزان نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک حالیہ تحقیق سے اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ڈارک چاکلیٹ نہ صرف جسم میں خون کے بہاؤکو اعتدال میں رکھتی ہے، بلکہ آپ کے دل کو تحفظ بھی فراہم کرتی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: لیباریٹری میں بنائے گئے’انسانی دماغ ‘ سے اس اہم عضو کے راز فاش!

برطانیہ کی سَرے یونیورسٹی میں ہونے والی اس تحقیق کے نتائج سے ظاہرہوتا ہے کہ ایسے افراد جن کی خوراک میں کوکا( خام چاکلیٹ) روزانہ کا معمول ہے ان کی شریانیں زیاہ کھلی ہوئی اورفشارخون کی سطح کم ہوتی ہے۔

اس تحقیق کی سربراہی کرنے والے ماہرامراض قلب پروفیسرکرسٹیان ہیسے کا اس بابت کہنا ہے کہ ڈارک چاکلیٹ کا باقاعدہ استعمال شریانوں میں لچک پیدا کرتے ہوئے جسم کے ہرحصے تک خون کی روانی کو ممکن بناتا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ اس تحقیق میں ہم نے ایسے افراد کو شامل کیا جو امراض قلب سے تحفظ کے لیے کوکا سپلیمنٹس کا استعمال کرتے ہیں۔

اس سپلیمنٹ میں فلیوینول ( کوکا میں پایا جانے والا مانع تکسید(اینٹی آکسیڈینٹ) عامل)  کی مقدارتقریبا نصف کلوپائی گئی جوکہ ڈارک چاکلیٹ کی سو گرام بارکے برابرہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ کی ایک چوتھائی آبادی بلند فشارخون میں مبتلا ہے جس کی وجہ سے ان کے امراض قلب میں مبتلا ہونے کے خطرات زیادہ ہیں۔ لہذا اگرآپ کا کچھ میٹھا کھانے کا دل چاہے توآپ ڈارک چاکلیٹ کھا سکتے ہیں۔

Advertisement

تاہم، ملک چاکلیٹ سے گریزکرنا ضروری ہے کیوں کہ اس میں شکرکی مقداربہت زیادہ اورکوکا کی مقداراس کے 25 فیصد کے برابرہوتی ہے۔

پروفیسر کرسٹیان کا مزید کہنا تھا کہ ہم امراض قلب اوربلند فشار خون جیسی موذی بیماریوں میں مبتلا افراد کو پتوں والی سبزی، پیاز سیب، بیری، چیریزاورسویابین کھانے کا مشورہ اسی لیے دیتے ہیں کیوں کہ ان میں مانع تکسید عامل کی مقدارزیادہ ہوتی ہے اور یہ ان امراض میں فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون ایک تحیقیق  کے نتائج سے اخذ کیا گیا ہے، اس پرعمل درآمد سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ کریں۔ 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر