Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج دنیا کا سب سے مہنگا ملک پاکستان ہے، شیخ رشید

Now Reading:

آج دنیا کا سب سے مہنگا ملک پاکستان ہے، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج دنیا کا سب سے مہنگا ملک پاکستان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کیساتھ کھڑا ہونا اس ملک سے وفا داری ہے، ہم سب خان صاحب کیساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں تین بڑے ڈاکو چور ہیں، ایک کا نام نواز، ایک کا نام شہباز، ایک کا نام فضل الرحمان اور ایک آصف زرداری ہے، ن لیگ کی سیاست کہاں گئی؟

شیخ رشید نے کہا ہے کہ تم تو ووٹ کو عزت کا کہتے تھے، تم نے تو لوٹے کو عزت دی ہے، عمران خان ہندوستان سے تجارت نہیں کر رہا ہے، وہ اسرائیل سے دوستی نہیں کررہا تھا۔

 سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈیزل بیمار ہے، اسے چھوڑ دے، جہاں جاؤ وہاں ڈیزل ہی ڈیزل ہے، کہوٹہ کے غازیوں کبھی غداروں کو ووٹ نہ دینا، جس پر فرد جرم لگنی تھی اس وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ بنا دیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ایک نے اپنے بیٹے کو وزیراعلیٰ بنا دیا، ککڑی کو دفع کرو وہ عید کے بعد ذبح ہو جائے گی، ہماری لڑائی لندن فلیٹ اور امریکی پلان بنانے والوں سے ہے، 17 جولائی پاکستان کی سیاسی زندگی اور موت کی تاریخ ہے۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ 17 جولائی کو چوروں کیساتھ مقابلہ ہے، امپورٹڈ حکومت نے پیٹرول ، بجلی، گیس کی قیمتیں بڑھا دی ہیں، چیلنج کرتا ہو آج دنیا کا سب سے مہنگا ملک پاکستان ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام جماعت کو کہتا ہوں، ان پارٹیوں کا ساتھ چھوڑ دو ورنہ تمہارے گریبانوں پر ہاتھ ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر