
بالی ووڈ کے پرکشش ہیرو ریتک روشن اور باربی ڈول کہلانے والی اداکارہ کترینہ کیف نے اب تک دو بالی ووڈ فلموں ‘زندگی نہ ملے گی دوبارہ’ اور ‘بینگ بینگ ‘ میں ایک ساتھ کام کیا، جس میں ان کی جو ڑی کو بے حد پسند کیا گیا۔
ریتک روشن نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ انہوں نے فلم کی شوٹنگ کے دوران کترینہ کیف سے جب کہا کہ آپ ایک مزدور کی طرح کام کرتی ہیں تو انہوں نے بہت برا منایا اور اس طرح کے کمنٹ کو اپنی توہین سمجھا۔
ریتک روشن نے کہا کہ میں نے کترینہ کیف کے لئے مزدور کا لفظ اس لئے استعمال کیا کیونکہ وہ ناقابل یقین حد تک نیک نیتی سے کام کرتی ہیں کام میں کھو جاتی ہیں میرے حساب سے وہ ان بہترین مزدوروں اور کارکنوں میں سے ایک ہیں جن سے میں نے کبھی ملاقات کی ہے۔
ریتک روشن نے کہا کہ کترینہ خوبصورت ہیں نازک دکھائی دیتی ہیں لیکن اندر سے وہ ایک مزدور ہیں اور ایسی مزدور جو بہت محنتی ہے اور جس کے ساتھ کام کرنا آسان ہے۔
انہوں نے کہاکہ میرے ان الفاظ کو کترینہ توہین کے طور پر لیتی ہے اسے ایسا نہیں کرنا چاہیے بلکہ میری بات کا مطلب سمجھنا چاہیے۔
واضح رہےکہ کترینہ کیف نے 2003 میں اپنا کیرئیر شروع کیا، انہوں نے اپنے دور کے تمام بڑے ہیروز جیسے عامر خان ، شاہ رخ خان، سلمان خان ، اکشے کمار، ریتک روشن، اجے دیوگن کے ساتھ کام کیا۔
ان کی سپر ہٹ فلموں میں بینگ بینگ، ایک تھا ٹائیگر، زندگی نہ ملے گی دوبارہ، عجب پریم کی غضب کہانی، نمستے لندن، زیرو اورجب تک ہے جان شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News