پاکستان کے نامور گلوکار عدنان سمیع خان نے اپنے انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتادی۔
عدنان سمیع خان نے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جو ’الوداع‘ کا تھا، لیکن کچھ روز بعد انہوں نے اپنا نیا گیت ’الوداع‘ جاری کیا جبکہ اس کی میوزک ویڈیو بھی ریلیز کی۔
عدنان سمیح سے سوال کیا کہ انہوں نے اپنی انسٹاگرام سے تمام پوسٹس کو اچانک ڈیلیٹ کرکے اپنے مداحوں کو تذبذب میں کیوں مبتلا کیا تھا؟
انسٹاگرام پوسٹس ڈلیٹ کرنے کی وجہ انہوں نے اپنے اندر آنے والی جسمانی تبدیلی کو قرار دیا تھا۔
انہوں نے اپنے انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ آپ اسے چالاکی کہیں یا بیوقوف عمل، لیکن تمام سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے کا خیال حال ہی میں اپنی جسمانی تبدیلی کی وجہ سے آیا۔
انہوں نے یہ مزید کہا کہ سوشل میڈیا سے تمام پوسٹس حذف کرنے کا میرا فیصلہ صرف جسمانی ساخت کی تبدیلی نہیں بلکہ بدلتی ہوئی سوچ بھی ہے۔
عدنان سمیع خان نے کہا کہ ان کے اس اقدام کو مداحوں نے جس طرح لیا اسے دیکھ کر کافی حیرت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وبا نے لوگوں کی ترجیحات کو تبدیل کردیا اور ان ترجیحات کے بارے میں دوبارہ سے سوچنے پر مجبور بھی کیا۔
واضح رہے کہ عدنان سمیع خان کا کہنا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا کہ میں میوزک کی جانب دوبارہ جاؤں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
