Advertisement
Advertisement
Advertisement

حمزہ شہباز ، گورنر پنجاب اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

Now Reading:

حمزہ شہباز ، گورنر پنجاب اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
سپریم کورٹ

چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد

سپریم کورٹ میں وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز ، گورنر پنجاب اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔

تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں توہین عدالت کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی کا الیکشن عدالتی حکم کی روشنی میں نہیں کرایا گیا ، ڈپٹی اسپیکر نے سپریم کورٹ کا حکم نہ مان کر توہین عدالت کی ہے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ گورنر نے حمزہ شہباز سے حلف لیا اور سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی، حمزہ شہباز نے بھی عدالتی حکم کی روشنی میں الیکشن نہیں لڑا، سپریم کورٹ حمزہ شہباز ، گورنر پنجاب اور ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے توہین عدالت کی کاروائی کرے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر

پیسے کی سیاست کو یکسر مسترد کرتا ہوں، آصف علی زرداری

Now Reading:

پیسے کی سیاست کو یکسر مسترد کرتا ہوں، آصف علی زرداری
آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیسے کی سیاست کو یکسر مسترد کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے ملاقات کی جس میں ارکان نے آصف علی زرداری سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز کو بھر پور سپورٹ کرنے کا اعادہ کیا گیا۔

آصف علی زرداری نے پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہیں، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن کی اتحادی ہے اور تمام ذمہ داریوں کو قبول کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو کا کارکن ہوں، خرید و فروخت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا، وزیر اعلیٰ پنجاب کا امیدوار حسن مرتضیٰ ہوتا تو میں پیسے ضرور لگاتا، حمزہ شہباز کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہونے پر میں پیسہ کیوں لگاؤں؟

Advertisement

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک اور پنجاب کی سیاسی صورتحال پر مفاہمت کے لیے خود کو پیش کیا ہے، مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتا ہوں اور یہ کرتا رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں پہلی دفعہ لاہور نہیں آیا، 3 ماہ پہلے اعلان کیا تھا کہ میں پنجاب میں بیٹھ کر سیاست کروں گا، ابھی تو میں نے پنجاب کی ہر تحصیل میں جانا ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پیسے کی سیاست کو یکسر مسترد کرتا ہوں، مسلم لیگ ن کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کروانے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گے۔

 سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کے کہنے پر نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کو چوہدری پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ نامزد کرنے کے لیے آمادہ کیا تھا وہ میرے ساتھ کمٹمنٹ کر کے عمران خان سے جا ملے۔

آصف علی زرداری کی چوہدری شجاعت حسین  سے ملاقات

سابق صدر آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت حسین  سے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر چوہدری سالک اور رخسانہ بنگش موجود تھیں۔

Advertisement

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے بعد آصف علی زرداری جاتے ہوئے وکٹری کا نشان بنا رہے تھے۔