
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں دو تہائی آبادی نوجوانوں پر مبنی ہے اور نوجوانوں کو ترقی کے مواقع نہ فراہم کیے تو حالات سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پائیدار ترقی کے اہداف پر سیمینار سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے پائیدار ترقی کے اہداف کو قبول کیا لیکن اس وقت جو معاشی حالات ہیں اس کے باعث پائیدار ترقی کے اہداف پر تحفظات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کا حق ہے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں معاونت کریں کیونکہ اگر پائیدار ترقی کے اہداف صرف ہوا میں رہے تو کیسے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوہزار سترہ میں ترقیاتی بجٹ کا ہدف نو سو ارب روپے تھا اور اب جب 2022 میں وزارت منصوبہ بندی ملی تو ترقیاتی بجٹ صرف ساڑھے پانچ سو ارب رہ گیا ہے اور اگر کسی ملک کا ترقیاتی بجٹ سکڑ رہا ہو تو پائیدار ترقی کے اہداف کیسے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے ماحول کا تحفظ بھی ناگزیر ہے۔
نے کہا کہ یہ ہماری ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے اور ملک کو درست سمت میں ڈالنے کا فیصلہ کن لمحہ ہے۔
پائیدار ترقی کے اہداف کے نفاذ کے حوالے سے وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کو ایسی قانون سازی اور بجٹ میں وسائل مختص کرنے پر زور دینا چاہیے جس سے عالمی اہداف کے نفاذ میں مدد ملے۔ انہوں نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کو SDGs پر عملدرآمد کی نگرانی کرنی چاہیے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو بہتر تعلیم، روزگارنہ دیا تومعیشت ترقی نہیں کرسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News