Advertisement
Advertisement
Advertisement

’چار سال قانون کو استعمال کر کے سیاسی انتقام لینے والا شخص آج بھی الزامات لگاتا ہے ‘

Now Reading:

’چار سال قانون کو استعمال کر کے سیاسی انتقام لینے والا شخص آج بھی الزامات لگاتا ہے ‘

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چار سال قانون کو استعمال کر کے  سیاسی انتقام لینے والاشخص آج بھی الزامات لگاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت تمام شعبے تباہ کرتی رہی، 90 دن میں کرپشن ختم کرنے کا خواب دکھا کر بھاگ گئے۔

انہوں نے کہا کہ الزامات لگانے والا شخص ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے، بشری بی بی کہتی ہے کوئی مجھ پر الزام لگائے تو اسے غدار بنا دو، چار سال قانون کو استعمال کر کے  سیاسی انتقام لینے والاشخص آج بھی الزامات لگاتا ہے۔

   مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چار سال میں یہ ایک روپے کا بھی ریلیف نہیں دے سکے، انہوں نے آٹے کی قیمت 35 روپے سے 100 روپے کر دی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب حکومت کے بجٹ میں روشن گھرانہ پروگرام  کی اسکیم رکھی گئی، بشریٰ بی بی نے  بیرون ملک سازش کے جھوٹے بیانیے کو پھیلایا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ 90 دن میں کرپشن ختم کرنے کے دعوے دار نے تاریخی کرپشن کی، گزشتہ حکومت میں  سرکاری افسروں کی ٹرانسفر پر پیسے لیے جاتے تھے، اصل میں فرح خان  وزیراعلیٰ کے عہدے پر فائز تھی۔

   مریم اورنگزیب نے کہا کہ کپتان کے وسیم اکرم پلس  نے ہر شعبے میں چوری کی اور ڈاکا ڈالا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر