Advertisement
Advertisement
Advertisement

این اے 240 میں بیلٹ پیپرز چوری کا معاملہ، انکوئری رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

Now Reading:

این اے 240 میں بیلٹ پیپرز چوری کا معاملہ، انکوئری رپورٹ غیر تسلی بخش قرار
ضمنی انتخابات

این اے 240 میں ضمنی انٹخابات کے دوران بیلٹ پیپرز چوری کرنے کے معاملے پر پیش کی جانے والی انکوائری رپورٹ کو چیف الیکشن کمشنر نے غیر تسلی بخش قرار دے دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی جس دوران ریجنل الیکشن کمیشنر سندھ نے انکوائری رپورٹ جمع کرائی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس جتھے کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی جبکہ پولیس نفری کی تعداد بھی مناسب نہیں تھی اور پریزائیڈنگ آفیسر جبیب خان بھی کنفیوزڈ تھے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جس نے بیلٹ پیپرز واپس کیے وہ نامعلوم ہے اور ایف آئی آر بھی واقعے کے دن درج نہیں ہوا ۔

سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اصل کام تو معلوم کرنا تھا کہ کون بیلٹ پیپر واپس لے آیا جو کہ آپ نے کیا ہی نہیں۔

Advertisement

اس موقع پر ممبر کمیشن نے کہا کہ رپورٹ میں کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انکوائری کمیٹی کے سربراہ سے غیر تسلی بخش رپورٹ کی وضاحت طلب کریں۔

خیال رہے کہ عدالت نے آئندہ سماعت پر پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال کو طلب کر لیا جبکہ الیکشن کمیشن نے ڈی آر او اور آر او کو فوری او ایس ڈی بنانے کا حکم دیتے ہوئے آئی جی سندھ کو وارمنگ جاری کر دی ہے۔

بعدازاں سماعت کو 7 جولائی تک کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر