حکومت میں آکر اپنے وعدے وفا کریں گے، سردار تنویر الیاس
وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ ہم بہترین صحافت کے لیے نئے آنے والوں کو تیار کریں گے۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے سینٹرل پریس کلب کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قلم کی حرمت کے نتیجے میں ہمارے پاس قران اور حدیث پہنچی، اس حرمت پر کمپرومائز نہیں ہونا چا ہیے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے دارلحکومت جرنلزم لرننگ اکیڈمی کے قیام کا اعلان کرتا ہوں، جرنلزم لرننگ اکیڈمی کے کریکلم کی تیاری کے لیے وزراء اور اپوزیشن پر مشتمل کمیٹی کا اعلان کرتا ہوں۔
سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ گالی دیے بغیر بھی بات سمجھائی جا سکتی ہے، حکومت کو برا بھلا کہا جا سکتا ہے مگر ریاست کو برا کہنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پرائم ٹائم پر جو لڑائی ٹی وی شوز میں کرائی جاتی ہے اس کے بجائے صاحب علم لوگوں کو موقع دیا جائے تو قوم کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بہترین صحافت کے لیے نئے آنے والوں کو تیار کریں گے، خبر میں پگڑی اچھالنا درست نہیں انسان کو انسان ہونے کا مارجن دینا چاہیے، انسان سے انس بیس ہو سکتا ہے، انس پچاس کرے تو اس کو پوچھنا بنتا ہے۔
سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہہم نے اگر اپنے اداروں کا معیار بنانا ہے تو اپنا کوڈ آف کنڈکٹ بنانا ہوگا، صحافیوں کی یونین کو ساتھ رکھ کر صحافتی کوڈ آف کنڈکٹ خود تیار کریں۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ اس سال سے بیس صحافیوں کو چار سالہ اسکالر شپ دیں گے، ہم یاسین ملک کا مقدمہ پوری دنیا میں لڑیں گے، یاسین ملک حریت کا لیڈر ہے وہ ہمارا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بند جیل میں انہیں سزا دینا بھارت کے ہندتوانہ عزائم کا حصہ ہے، یاسین ملک کی بیٹی آٹھ سال سے باپ کے لمس کو ترس گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
