Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرکاری جامعات کو تحقیق کے لحاظ سے بہتر بنانے پر توجہ دے رہے ہیں، کامران بنگش

Now Reading:

سرکاری جامعات کو تحقیق کے لحاظ سے بہتر بنانے پر توجہ دے رہے ہیں، کامران بنگش

صوبائی وزیر کامران بنگش کا کہنا ہے کہ سرکاری جامعات کو تحقیق کے لحاظ سے بہتر بنانے پر توجہ دے رہے ہیں۔

صوبائی وزیر اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے پشاور میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی آٹھ یونیورسٹیاں جلد گلوبل ریکنگ میں آجائیں گی۔

کامران بنگش نے مزید کہا کہ پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کو معاشی معاملات میں خودمختار بنا رہے ہیں، سرکاری جامعات کو تحقیق کے لحاظ سے بہتر بنانے پر توجہ دے رہے ہیں۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے نو تعمیر شدہ اکیڈمک بلاک، ایڈمن بلاک، پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔

اس حوالے سے محمود خان نے کہا کہ یہ منصوبے مجموعی طور تقریباً 69 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کئے گئے ہیں، پبلک ہیلتھ ریفرنس لیبز صوبے میں اپنی نوعیت کی  پہلی لیبز ہیں، ان لیبارٹریوں کے قیام سے مختلف بیماریوں کے پیچیدہ ٹیسٹس صوبے ہی میں کئے جائیں گے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل کانگو بخار سمیت مختلف بیماریوں کے ٹیسٹس اسلام آباد یا کراچی سے کروائے جاتے تھے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر صوبائی کابینہ اراکین تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش اور بیرسٹر محمد علی سیف بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر