
رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ زرداری مافیا کے سامنے جو بھی آیا اسے ہٹا دیا گیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ زرداری مافیا کے سامنے جو بھی آیا اسے ہٹا دیا گیا، بی بی کے بھائی مرتضی بھٹو کو بھی راستے سے ہٹا دیا گیا۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ میں ان کو بے نقاب کرتا ہے اسلیے مقدمات بنائے جارہے ہیں، مجھ پر 34 سال اور 30 سال پہلے کے واقعات کے مقدمات درج کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم پر تفتیش میں تعاون کیلئے گیا تھا گرفتار کرلیا گیا جبکہ مجھے کھانا اور ادویات نہیں دی گئی، تین بجے رات تک نشئی ملزمان کو حوالات میں رکھ دیا گیا ۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آصف زرداری کے اطمینان کیلئے مجھے موبائل میں ڈال کر تصویریں بنوائی گئیں، میرے خلاف کیس ڈسچارج کردیا گیا جس پر سسٹم کے وزیر نے بڑی گالیاں دیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کا سورج غروب ہوچکا ہے، پہلے شریف گئے اب کی باری زرداری کی ہے کیونکہ عمران خان سندھ آرہے ہیں۔
حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں نہ دوائی، نہ کتاب ہے ، نہ راستہ ہے کچھ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News