شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں فردِ جرم 30 جولائی تک مؤخرکردی۔
عدالت نے ڈائریکٹرایف آئی اے کو فرائض کی انجام دہی میں لاپرواہی برتنے پر تفتیشی آفیسر ندیم اختر کیخلاف کارروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے اور متوفی ملزم مقصود احمد کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جمع کروانے کا حکم دیا۔
سماعت کرتے ہوئے فاضل جج نے ایف آئی اے کو اشتہاری سلمان شہباز اور طاہر نقوی کی جائیدادوں کی تفصیلی رپورٹ جمع کروانے کا بھی حکم دیا۔
عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی منظورکرلی۔
ایف آئی اے کی جانب سے شہبازشریف اورحمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے سے متعلق اسپیشل کورٹ سینٹرل لاہورمیں سماعت کے دوران وزیراعظم کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائرکی گئی۔
محمد نوازچودھری ایڈووکیٹ نے عدالت کو درخواست میں بتایا کہ شہبازشریف کابینہ اجلاس میں مصروف ہیں جس کے بعد عدالت نے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست دائر کرنے والے وکیل پراعتراض کردیا۔
فاضل جج نے سوال کیا کہ شہبازشریف کے وکیل امجد پرویز کہاں ہے؟ ایسوسی ایٹ وکیل محمد نوازچوہدری نے جواب دیا کہ امجد پرویز آج پیش نہیں ہورہے، وہ بیرون ملک ہیں۔
امجد پرویزایڈووکیٹ کےایسوسی ایٹ نے ہائیکورٹ میں جنرل ایڈجرنمنٹ کی جمع کروائی گئی درخواست کی نقل بھی پیش کردی۔
جج اسپیشل کورٹ سنٹرل نے استفسارکیا کہ آپ کا وکالت نامہ نہیں ہے آپ کیسے حاضری معافی کی درخواست دائرکرسکتے ہیں؟
ایسوسی ایٹ وکیل نوازچودھری ایڈووکیٹ نے جواب دیا کہ مجھے شہبازشریف کے وکیل امجد پرویز نے اتھارٹی دی ہے جس پر جج نے ریمارکس دیے کہ میں قانون کے مطابق دیکھتا ہوں حاضری معافی کون دائر کرسکتا ہے۔
جج اسپیشل کورٹ سنٹرل نے کہا کہ حمزہ شہبازسمیت چارملزمان غیرحاضرہیں جس پر امجد پرویزکے ایسوسی ایٹ وکیل نے جواب دیا کہ حمزہ شہباز راستے میں ہیں پہنچ رہے ہیں۔
عدالت نے شہبازشریف کی حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ ایف آئی اے کے تفتیشی کے تاخیر سے پیش ہونے پرعدالت نے سخت اظہار برہمی کیا اورفاضل جج نے کہا کہ ٹرائل میں نامزد ملزمان کے وکالت نامے بھی نہیں آئے۔ ملزمان کی ضمانتیں کیا کنفرم ہوئی انہیں نے معاملے کو سنجیدہ لینا چھوڑ دیا۔
ملزمان کے وکلا نے کہا کہ ہم عدالت کا احترام کرتے ہیں، جوعدالت کا احترام نہ کرے ہم اس کی وکالت نہیں کرتے۔ ہمارے لیے عدالت کا تقدس اولین ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
