احمد سلمان بلوچ
رہنما جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ نے کہا ہے کہ حکومتیں بچانے کی خاطر خط لے کر مارے مارے پھرنے والے کبھی عوام کا درد بھی سمجھیں۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کا وحدت روڈ پر مہنگائی کیخلاف نئے انداز میں احتجاج کیا گیا ہے جبکہ احتجاج کی قیادت رہنما جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ نے کی۔
انہوں نے کہا کہ وزارت اعظمی لینے کی خاطر آئی ایم ایف کی غلامی کی خاطر مہنگائی کرنے والے شہباز شریف بس دس کلومیٹر کے وزیر اعظم رہ گئے ہیں۔
احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ ٹرسٹی وزیر اعلی حمزہ شہباز اب ٹرسٹ ورتی بھی نہیں رہے، حکومتیں بچانے کی خاطر خط لے کر مارے مارے پھرنے والے کبھی عوام کا درد بھی سمجھیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے جب بھی عوام کے نام خط لکھا مہنگے ڈالر ، مہنگے پڑول ، بجلی مزید مہنگی کا خط ہی لکھا ہے۔
احمد سلمان بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو جب بھی خط ملا بجلی کی لوڈشیڈنگ ، آٹا نایاب ، گھی مہنگے کا ملا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
