Advertisement
Advertisement
Advertisement

اس وقت سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کی ضرورت ہے، رضا ربانی

Now Reading:

اس وقت سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کی ضرورت ہے، رضا ربانی
رضا ربانی

صدر مملکت کی طرف سے لگائے گئے الزامات بہت سنگین ہیں، رضا ربانی

سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ اس وقت سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وفاق کو مرہم کی ضرورت ہے، آئین کے تحت قائم اداروں میں تنازع چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے مابین جمہوری اصولوں کے منافی اختلافات اور حکمران اشرافیہ کی جانب سے نرم مداخلت کی بات ہو رہی ہے جس کے باعث ملک میں سیاسی، معاشی اور انتظامی عدم استحکام پیدا ہو گیا ہے۔

میاں رضا ربانی نے کہا کہ ریاست اور عوام عدم استحکام کا بوجھ زیادہ عرصے تک برداشت نہیں کر سکتے، یہ معیشت کو کھا رہا ہے، گاڑی کی صنعت جیسے بڑے کاروبار اپنی پیداور کم کر رہے ہیں، ایسے میں تو چھوٹے کاروبار بند ہو جائیں گے۔

سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عام آدمی اور محنت کش طبقے کے لیے تو دو وقت کا کھانا ہی پر تعیش ہے، وفاق اور عوام کو سانس لینے دیں، اس وقت سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کی ضرورت ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت کام کرنے والے اداروں کے مابین بھی مذاکرات کی ضرورت ہے، یہ دونوں مذاکرات پارلیمنٹ کرائے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر