سوشل میڈیا پر شادی سے متعلق ایسے واقعات رونما ہوجاتے ہیں جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں لیکن اس افسوسناک ویڈیو نے لوگوں کو غمگین کردیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں دولہے کو اپنی شادی کے دوران دل کا دورہ پڑا اور وہ انتقال کر گیا۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہے کو اچانک اسٹیج پر سینے میں درد محسوس ہونے لگتا ہے، وہ اس حوالے سے ساتھ میں کھڑے رشتہ دار کو بتا رہا ہوتا ہے کہ اچانک درد بڑھ جاتا ہے اور دولہا پریشان ہو کر اسٹیج پر بیٹھ جاتا ہے۔

واضح رہے کہ نوجوان کا تعلق بھارتی شہر کرناٹک کے وجے نگر ضلع سے بتایا گیا ہے۔
نوجوان کا نام ہونورا سوامی ہے، دلہے کی اچانک ہونے والی موت کے بعد کنبے میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
