Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماہرہ خان اب کس فلم ڈائریکٹر کیساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ جانئیے

Now Reading:

ماہرہ خان اب کس فلم ڈائریکٹر کیساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ جانئیے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی سپر اسٹار ماہرہ خان کس نامور پاکستانی فلم ڈائریکٹر کیساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں ، بالآخر انہوں نے اس بارے میں کھل کر بتا ہی دیا۔

سپراسٹار ماہرہ خان نے حال ہی میں اپنی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کی تشہیری مہم کے دوران دئیے گئے انٹرویو میں بتایاکہ اگر انہیں سید نور کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسرآئیگا تو وہ یقینا کریں گی اور ان کے لئے یہ باعث فخر ہو گا کہ وہ سید نور کے ساتھ کام کریں۔

ماہرہ خان نے کہا کہ سید نور ہمارے ملک کے بہت بڑے ڈائریکٹر ہیں ان کے کریڈٹ پر بہت بڑی بڑی اور خوبصورت فلمیں ہیں ، میں نے ان کی بہت ساری فلمیں دیکھیں لیکن ان کی فلم مجاجن اور چوڑیاں مجھے آج تک یاد ہے کیا کمال کی انہوں‌ نے فلمیں‌ بنائیں تھیں۔

ماہرہ خان نے کہا کہ اگر سید نور کے پاس کوئی میرے لئے پراجیکٹ ہوا تو کیوں نہیں‌ کروں گی میں ؟ اگر پنجابی پراجیکٹ ہوا تو میں کر لوں گی لیکن میں جس طرح کی پنجابی بولتی ہوں اس پہ پہلے ہی معذرت کرلیتی ہوں۔

Advertisement

واضح رہے کہ ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ اس عید پرریلیز کی جائے گی۔

فلم کا ٹریلر دیکھیں:

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آن اسکرین رومانس پر عائزہ اور دانش کی دلچسپ نوک جھونک؛ ویڈیو وائرل
چار شادیوں کے بعد بھی باہر منہ مارنے کی عادت؛ حمزہ علی عباسی نے مردوں کو آئینہ دکھادیا
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر