وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے آئین کو مجروح کرتے ہوئے حکومت کی تبدیلی کا جھوٹ تیار کیا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے سریم کورٹ کے فیصلے کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
Honourable Supreme Court’s detailed judgement on Vote of No Confidence exposes the lies & propaganda indulged in by Imran Khan & Co. Utterly shameful how IK tried to undermine the Constitution & manufactured the lie of “regime change”. The judgement is a must read for everyone.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 14, 2022
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ معزز سپریم کورٹ کے فیصلے نے عمران اینڈ کمپنی کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا جس کے تحت عمران خان نے آئین کو مجروح کرنے کی کوشش کی۔
عدم اعتماد کے معاملے پر معزز سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے نے عمران خان کے جھوٹ اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیاہے۔ عمران خان نے آئین شکنی کرتے ہوئے حکومت کی تبدیلی کو جس طرح سازشی بیانے کا رنگ دینے کے لئےجھوٹ گھڑا، وہ انتہائی قابل شرم ہے۔ سب کو عدالت کا یہ فیصلہ ضرور پڑھنا چاہئے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 14, 2022
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سب کے لئے پڑھنا بہت ضروری ہے جس کے مطابق عمران خان نے “حکومت کی تبدیلی” کا جھوٹ تیار کیا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی غیر آئینی رولنگ کے خلاف از خود نوٹس پر فیصلہ جاری کردیا ہے۔
فیصلے کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے اور تفصیلی وجوہات اور وزیراعظم کی جانب سے صدر مملکت کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے مشورے کو غیر آئینی اور غیر آئینی قرار دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
