وسیم اختر نے کہا ہے کہ این اے 245 ضمنی الیکشن پتنگ ہی جیتے گی۔
تفصیلات کے مطابق سابق میئر کراچی اور رہنما ایم کیو ایم وسیم اختر نے این اے 245 ضمنی الیکشن کے امیدوار معید انور کے الیکشن دفتر کا لائنز ایریا میں افتتاح کردیا ہے۔
وسیم اختر نے کہا کہ این اے 245 ضمنی الیکشن کے لیے الیکشن دفتر کا افتتاح کر کے باقاعدہ الیکشن مہم شروع کردی ہے۔
رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ لائنز ایریا ایم کیو ایم کا گڑھ ہے، 92 کے آپریشن میں لائنز ایریا زیادہ متاثر ہوا، لائنز ایریا کے لوگ ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں، لائنز ایریا میں مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم کی خدمات رہی ہیں۔
سابق میئر کراچی نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جدوجہد پاکستان و بالخصوص صوبے کے لیے خدمات دی ہیں، پتنگ ہی این اے 245 ضمنی الیکشن جیتے گی۔
وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ معاہدہ کے تحت کام کیا جائے تو ترقی ممکن ہے، این اے 245 کی سیٹ ہماری تھی چھینی سیٹ واپس لینگے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا موقف ہے کہ بلدیاتی انتخابات کی تاریخ آگے بڑھائی جائے، لائنز ایریا کے علاقے سے ایم کیو ایم کا پینل بلدیاتی انتخابات میں لڑے گا۔
سابق میئر کراچی اور رہنما ایم کیو ایم وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح حلقہ بندیاں کی گئی ہیں کراچی سمیت سکھر حیدرآباد میں اس سے ایم کیو ایم کا مینڈیٹ چرانے کی کوشش کی گئی ہے، سیاسی جماعتوں نے ایم کیو ایم سے معاہدہ کیا تھا، ایم کیو ایم سے کئے گئے معاہدے پر عمل نہ ہوا تو رابطہ کمیٹی کےفورم پر اس کا جائزہ لینگے۔
واضح رہے گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے قومی اسمبلی کے حلقے 245 پر ضمنی الیکشن میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
کراچی میں اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید نے ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ این اے 245 ضمنی الیکشن میں ایم کیو ایم کو اے این پی سپورٹ کرے گی، ساتھ ہی بلدیاتی الیکشن میں بھی ہم ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
