Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے سیکیورٹی پلان تیار

Now Reading:

پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے سیکیورٹی پلان تیار
ضمنی انتخابات

پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے پولیس کی جانب سے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

سیکیورٹی پلان کے مطابق  پنجاب کے 14 اضلاع  میں 52 ہزار سے زائد اہلکاران و افسران ضمنی انتخابات میں ڈیوٹی پر مامور ہوں گے جبکہ ہر حلقے میں ایمر جنسی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے اینٹی رائٹ فورس کے 100 اہلکار ریزور کے طور پر موجود رہیں گے۔

اسکے علاوہ ضمنی انتخابات کے حلقوں میں ٹریفک کی ہموار روانی یقینی بنانے کے لیے موثر پلان اپنایا جائے گا جبکہ ہوائی فائرنگ ، اسلحہ کی نمائش ، مسلح گارڈ رکھنے اور لڑائی جھگڑے سمیت انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز ایکشن لیا جائے گا۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کے سیکیورٹی انتظامات کیلئے صوبائی الیکشن کمیشن کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن یقینی بنائی جارہی ہے جبکہ الیکشن سامان اور بیلٹ باکسز کی بحفاظت ترسیل کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب نے اسپیشل برانچ اور خفیہ اداروں کو ضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ کا خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر ہر صورت عملدر آمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ پنجاب پولیس انتخابی عمل کے پر امن انعقاد میں صوبائی الیکشن کمیشن کو مکمل سپورٹ فراہم کرے گی ۔

یاد رہے کہ 17 جولائی کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے صوبے کے 14 اضلاع میں 3100 سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور کے چار حلقوں میں 465 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 20 حلقوں میں 676 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قراردے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 1194 پولنگ اسٹیشنز حساس قرار، 1271 پولنگ اسٹیشنز کو حساسیت کے اعتبار سے نارمل قرار دیا گیا ہے۔

اسکے علاوہ لاہورکے 4 صوبائی حلقوں میں 122 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قراردئیے گئے ہیں جبکہ 343 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قراردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر