 
                                                                              دعا زہراکی عمرکا تعین کرنے اورمحمد ظہیرکے حق میں بیان قلم بند کرانے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی ضلع کچہری میں عدالت نے درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان احمد نے پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کی درخواست پرسماعت کی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ والد مہدی کاظمی کا درخواست گزارکے ساتھ ناروا سلوک تھا۔ والد اپنے بھیجتے سے زبردستی شادی کروانا چاہتے تھے۔
دعا زہرا کی درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ محمد ظہیرکے ساتھ 3 سال سے دوستی تھی، آزاد مرضی کے ساتھ ظہیرسے نکاح کیا۔
درخواست گزارنے مؤقف اپنایا کہ ظہیر کے ساتھ تعلقات خوشگوار ہیں اور اپنے خاوند کے ساتھ ہی رہنا چاہتی ہوں۔ والد مہدی کاظمی نے شوہر ظہیر کے خلاف جھوٹا اوربے بنیاد مقدمہ درج کروایا۔ والد ڈرا دھمکا کر میری طلاق کروانا چاہتے ہیں اورمالی فائدہ کیلئے شادی دوسری جگہ کروانا چاہتے ہیں۔
دعا زہرا نے درخواست میں یہ بھی عدالت سے کہا کہ ظہیر نے مجھے اغوا نہیں کیا، اپنی مرضی سے نکاح کیا۔ والد مہدی کاظمی اور رشتے دارغیرت کے نام پر مجھے قتل کرنے کے درپئے ہیں۔ شوہر کے ضمانت پر کراچی جانے کی وجہ سے دارالامان میں پناہ لی۔
درخواست میں دعا زہرا نے مؤقف اپنایا کہ شوہرکے خلاف درج کیے گئے اغوا کے مقدمہ میں بیان قلم بند کروانا چاہتی ہوں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ شوہر ظہیر کے خلاف درج کیا گیا مقدمہ بھی خارج کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 