Advertisement
Advertisement
Advertisement

موٹرولا کے موٹوG32 اسمارٹ فون کی تفصیلات اور قیمت منظر عام پر

Now Reading:

موٹرولا کے موٹوG32 اسمارٹ فون کی تفصیلات اور قیمت منظر عام پر

اسمارٹ فون کی دنیا میں موٹرلا کا نام کسی تعرف کا محتاج نہیں یہ کمپنی اب تک کئی شاندار فون پیش کر چکی ہے۔ اب اس نے موٹو جی سیریز میں کئی فون ایک ساتھ لانچ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ موٹرولا جی سیریز کا پہلا فون  G32کوسب سے پہلے یورپ کی مارکیٹ میں 210 یورومیں فرخت کے لئے پیش کیا جارہا ہے تاہم  چند ہی ہفتوں بعد اسے انڈیا اور لاطینی امریکہ میں لانچ کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ G42 اور G52 بھی پیش کئے جائیں گے۔ G52 کی قیمت 250 یورو جبکہ اور اسی قیمت میں موٹو G62 5G بھی پیش کیا جائے گا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے موٹرولا کی یہ جی سیریزکے تمام فونز نہ صرف یکساں قیمت رکھتے ہیں بلکہ ان سب میں ایک ہی چپ سیٹ کو استعمال کیا گیا ہے۔

موٹوکے تینوں فونز یعنی G32، G42 اورG52 میں ایک ہی چپ سیٹ یعنی اسنیپ ڈریگن 680 استعمال کیا گیا ہے ، تاہم G42 میں صرف 4 جی بی کی ریم دی گئی ہے۔

جہاں تک سی پی یو کی بات ہے تو G32 کے دو ورژن ہیں ایک میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی کی اسٹوریج دی گئی ہے جبکہ دوسرے میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی کی اسٹوریج دستیاب ہے۔

Advertisement

موٹوکے اس نئے شاندار فون کی خریدنے کی ایک وجہ اس کی اسکرین ہے جو 6.5 انچ کی ایل سی ڈی، FHD پلس ریزولوشن کے ساتھ لگایا گیا ہے جس میں 90 ہرٹزکا رفریش ریٹ ہے۔ اسی طرح G42 میں 6.4 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 60 ہرٹز کے ساتھ دیاگیا ہے۔

جہاں تک بیٹری کا تعلق ہے تو ان تینوں فونز میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے صرف G32 میں 30 واٹ کی تیز تر چارجنگ سپورٹ دستیاب ہے۔

جہاں تک کیمرے کی بات تو جی سیریز کے دیگرفونز کی G32 کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل 1/2.76 انچ کے چھوٹے سینسر کے ساتھ  دیا گیا جبکہ 8 میگا پکسل کا الٹراوائیڈ اینگل کیمرا اور 2 میگا پکسل کا میکرو موڈیول موجود ہے۔

Advertisement

اس فون کے فرنٹ پرپنچ ہول ڈیزائن میں 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔ اس فون کے ایک اور اہم فیچریہ ہے کہ یہ فون آپ کو ایک سم یا ڈوئل سم کی پیشکش کرتا ہے جبکہ دونوں میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی سہولت بھی موجود ہے۔ یہ 4G فون ہے، اس میں وائی فائی، بلیوتوتھ، یو ایس بی سی پورٹ، این ایف سی، 3.5 ملی میٹر ہیڈ فون جیک، ڈوئل اسپیکر اور ایف ایم ریڈیو رسیور بھی دستیاب ہیں۔

یہ فون جسامت میں 161.8×73.9×8.5 ملی میٹر ہے جبکہ اس کا وزن 184 گرام ہے باڈی واٹر پروف ہے، یہ تین رنگوں منرل گرے، سٹین سلور اور روزگولڈ میں دستیاب ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر