Advertisement
Advertisement
Advertisement

حج انتظامات کے حوالے سے کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، عبد الشکور

Now Reading:

حج انتظامات کے حوالے سے کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، عبد الشکور
عبد الشکور

عبد الشکور نے کہا ہے کہ حج انتظامات کے حوالے سے کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی مفتی عبد الشکور نے پاکستان حج مشن مکہ مکرمہ میں ایک اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں وزیر مذہبی امور کو حج انتظامات کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل حج ابرار احمد مرزا اور ڈائریکٹر حج مکہ ساجد منظور اسدی نے منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں حج انتظامات سمیت پاکستانی عازمین حج کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رہائش، کھانے پینے اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر مفتی عبد الشکور نے حج مشن مکہ کے انتظامات کو قابل ستائش قرار دیا اور کہا کہ ہم نے سب کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ حاجیوں کی خدمت اور حج انتظامات کے حوالے سے کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ حاجی اللہ کے مہمان ہیں ان کی خدمت ہی ہمارے لئے نجات کا باعث بنے گی۔

Advertisement

مفتی عبد الشکور نے حج مشن مکہ کے حکام کو ہدایت کی کہ پاکستانی حاجیوں کے جس سیکٹر میں بھی حج انتظامات میں جہاں بھی کوئی سقم نظر آئے اس کا فوری ازالہ کیا جائے۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبد الشکور کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے وفاقی کابینہ کی طرف سے حاجیوں کیلئے اعلان کردہ سبسڈی کی رقم وزارت مذہبی امور کو فراہم کردی ہے، حاجیوں کی وطن واپسی پر یہ رقم ان کے اکاؤنٹس میں منتقل کر دی جائے گی۔

اجلاس میں وزارت مذہبی امور کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری عالمگیر احمد خان ، ڈی جی حج ابرار مرزا، ڈائریکٹر حج مکہ ساجد منظور اسدی اور ڈائریکٹر ایف اینڈ سی سید مشاہد حسین سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر