Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیباریٹری میں بنائے گئے’انسانی دماغ ‘ سے اس اہم عضو کے راز فاش!

Now Reading:

لیباریٹری میں بنائے گئے’انسانی دماغ ‘ سے اس اہم عضو کے راز فاش!
لیباریٹری میں بنائے گئے’انسانی دماغ ‘ سے اس اہم عضو کے راز فاش!

یہ ایک تجربہ گاہ کا منظر ہے، جہاں ایک درجن چھوٹی، کریمی گیندیں ایک شفاف گلابی مائع کی ڈش میں لٹکی ہوئی ہیں۔

انسانی آنکھ سے دیکھنے پریہ بظاہرباریک قطرے نظرآتے ہیں، لیکن ایک طاقت ورخوردبین سے دیکھا جائے تو ان کی اندرونی ساخت میں سرخ ، نیلے اورسبزرنگ کی تہوں میں چھپی پیچیدگیاں ظاہرہوتی ہیں۔

Lancaster research cropped

سائنس جریدے نیوسائنٹسٹ میں شایع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ کیمبرج یونیورسٹی کی میڈیکل ریسرچ کونسل کے شعبہ برائے بایولوجی ڈیویژن کی سربراہ ڈاکٹر میڈلین لنکاسٹراوران کی ٹیم کی جانب سے لیباریٹری میں پیدا کیے گئے انسانی دماغ کے خلیات ہیں جوکہ چمکتی ہوئی برقی قوت کے ساتھ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔

یہ درحقیقت وہ خلیات ہیں جوانسانوں کوسوچنے سمجھے کی تحریک دیتے ہیں۔ اوردماغی خلیات کے اس حیرت انگیز مجموعے کو انسانی تاریخ میں پہلی بارلیب میں بنایا گیا ہے۔ سائنس داں انسانی دماغ کی پیچیدہ گتھیوں کوسلجھانے کے لیے اس پراسرارعضو کے خلیات کو لیباریٹری میں ’پیدا ‘ کررہے ہیں۔

Advertisement

لیباریٹری میں اگائے جانے والے دماغی خلیات کے قطرے، جنہیں برین آرگنائیڈز یا ’منی دماغ‘ کہا جاتا ہے، سے محقیقن اعصابی نشوونما اور دماغی بیماریوں کے بارے میں معلومات حاصل کررہے ہیں اوران کا مقصد اسے حقیقت سے قریب تربنانا ہے۔

خلیات کے اس ڈھانچے کے بارے میں سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اسے برین آرگینوئیڈزاوربعض اوقات ’ منی برین ‘ کے نام سے بھی جانا جاتاہے، اس میں انسانی دماغ کے متعلق اہم معلومات پوشیدہ ہوتی ہیں۔

ہمیں اس سے یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ انسانی جسم کا یہ سب سے پُراسرارعضو کس طرح اپنے افعال سرانجام دیتا ہے، آٹزم کا شکار لوگوں میں یہ کیسا برتاؤ کرتا ہے، ڈیمینشیا اورموٹرنیورون ڈس آرڈرمیں اس کی صورت حال کیا ہوتی ہے۔

یہاں تک کہ اس سے ہمیں پریمیٹوآئیز( 541 ملین سال پہلے ظاہر ہونے والی پہلی آنکھیں) کے ارتقا کے بارے میں جاننے میں بھی مدد مل سکے گی۔

میڈلین لنکاسٹرکے ریسرچرزکا کہنا ہے کہ اگر ہم دماغ کے ان پیچیدہ افعال کو سمجھنے میں کام یاب ہوگئے توپھریہ یقیناً طبی میدان خصوصاً دماغی صحت کے شعبے میں ایک انقلاب ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر