Advertisement
Advertisement
Advertisement

رانا ثناء گورنر رُول کے بارے میں احمقانہ بیان دینے سے پہلے آئین پڑھ لیں، مونس الہٰی

Now Reading:

رانا ثناء گورنر رُول کے بارے میں احمقانہ بیان دینے سے پہلے آئین پڑھ لیں، مونس الہٰی
مونس الہٰی

سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے کہا ہے کہ رانا ثناء گورنر رُول کے بارے میں احمقانہ بیان دینے سے پہلے آئین پڑھ لیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ رانا ثناء 24 گھنٹے بھی نہیں ہوئے حلف لیے اور آپ کی ہوائیاں پہلے ہی اڑ گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گورنر رُول کے بارے میں احمقانہ بیان دینے سے پہلے آئین پڑھ لیں، ابھی تو ماڈل ٹاؤن میں جو قتل عام آپ نے کیا تھا اس کا حساب دینا ہے۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ وزارت داخلہ نے پنجاب میں گورنر راج لگانے کے لئے سمری تیار کرنا شروع کردی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ پنجاب میں میرے داخلے پر پابندی عائد کی گئی تو یہ ہی گورنر راج کے نفاذ کی ایک بڑی وجہ ثابت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ آزاد اور غیرجانبدار عدلیہ ہر معاشرے کی ضرورت ہے ، اس کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ہے اور عدلیہ کا احترام ہر معاشرے کیلئے لازمی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ سیاسی عدم استحکام کے باعث ڈالر مہنگا، اسٹاک مارکیٹ گر رہی ہے اور اس کی وجہ سے مہنگائی اور بےوزگاری بھی ہوگی۔

Advertisement

اس سے قبل وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے ایف سی کے جوانوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایف سی کو فورس میں خواتین کو بھی شامل کیا جائے۔

انہوں نے کہا تھا کہ اس فورس کو امن اومان کے ساتھ امن دشمنوں کے خلاف آپریشن میں بھی مدد لی جانی چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر