Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسکردو جانے والے افراد کے لیے پی آئی اے کا اہم فیصلہ

Now Reading:

اسکردو جانے والے افراد کے لیے پی آئی اے کا اہم فیصلہ

اسکردو جانے والے افراد کے لیے پی آئی اے کی جانب سے  اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلا کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اسکردو کے لیے پروازوں میں اضافہ کردیا ہے۔

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے اسکردو ہفتہ وار 12 فلائٹس چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی آئی اے حکام نے بتایا کہ اسکردو جانے والے سیاحوں کی سہولت کے لیے ہفتہ پروازوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی آئی اے حکام کا مزید کہنا تھا کہ عید کی چھٹیوں سمیت اسکولوں کی گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث سیاحوں کی بڑی تعداد اسکردو جارہی ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ  گلگت بلتستان ایک ایسی جنت نظیر سرزمین ہے جو جغرافیائی طورپر بہت اہم ہونے کے ساتھ ساتھ سیاحتی اعتبارسے پوری دنیا میں اپنی مثال آپ ہے۔

 ایک اندازے کے مطابق دنیا کے سترفیصد پہاڑ گلگت بلتستان میں ہی پائے جاتے ہیں، شاہراہ قراقرم جیسی عظیم الشان سڑک گلگت بلتستان کے حصے میں ہے، دریائے سندھ ایسا طویل اور گہرا دریا جو اکثرپاکستان کو سیراب کرتا ہے۔

 گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے سب سے اہم یہاں کی سڑکیں ہیں، اس صوبے کی اکثر سڑکیں کچی ہیں جس کی وجہ سے سیاح اپنی گاڑی کے ذریعے سفر نہیں کرسکتے ہیں، ان کو یہاں کی مقامی مخصوص گاڑیاں کرایہ پر لینی پڑتی ہیں، اگر یہاں کی تمام سڑکیں پکی کی جائیں تو سیاحوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر