Advertisement
Advertisement
Advertisement

امپورٹڈ حکومت نے 3 ماہ میں پاکستان کا برا حشر کردیا، شیریں مزاری

Now Reading:

امپورٹڈ حکومت نے 3 ماہ میں پاکستان کا برا حشر کردیا، شیریں مزاری
شیریں مزاری

شیریں مزاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ  حکومت نے 3 ماہ میں پاکستان کا برا حشر کردیا ہے۔

شیریں مزاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے رونا دھونا مچایا ہوا ہے، عدلیہ پر حملے کررہی ہیں، مولانا فضل الرحمان کو ایک طرف کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ علی بابا چالیس چوروں کا ٹوکہ اکٹھا ہوگیا ہے، خاموش نہ بیٹھا جائے، یہ لوگ پاکستان کو ڈبو رہے ہیں، انکے پاس عوامی طاقت بھی نہیں اور نہ پنجاب میں حکومت کرنے کا جواز ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مریم نواز فسادی خاتون ہے، فساد کی صدر ہیں، کرپشن معاف کروا دی اور این آر آو ٹو بھی انہیں مل گیا ہے۔

شیریں مزاری نے کہا کہ ایاز صادق کے بیان پر بھارت خوش ہوا، ان کی بھارت میں فیکٹریاں ہیں، نیوٹرلز کو پیغام ہے کہ اب فیصلہ کرلیں عوام کے لیے، تین ماہ میں پاکستان کا برا حشر کردیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں بول سکتی، مریم نواز ضمانت پر ہے اور ججز پر حملے کررہی ہے، یہ چیخ و پکار کررہی ہیں کہ وہ کرو جو میں کہہ رہی ہوں، ان کی بھارت سے دوستیاں ہیں، بزنس ہیں، انہوں نے ملک کو برباد کردیا اور نیوٹرل اب بھی ان کے پیچھے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر