Advertisement
Advertisement
Advertisement

مرد اور خواتین میں ڈپریشن کی ادویات مختلف طرح سے اثر کرتی ہیں، تحقیق

Now Reading:

مرد اور خواتین میں ڈپریشن کی ادویات مختلف طرح سے اثر کرتی ہیں، تحقیق

سائنسدانوں نے یہ انکشاف کیا ہے کہ مرد اور خواتین میں ڈپریشن کی نوعیت، وجہ اور علامات آخر مختلف کیوں ہوتی ہیں یا خواتین میں اس کا حملہ زیادہ شدت سے یا زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہے جبکہ ایک دوا چاہے مرد یا خاتون کو دی جائے تو ان کے اثرات بھی یکساں نہیں ہوتے۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ڈیوس نے اس سوال کے جواب کے لئے دماغ کا رخ کیا ہے اور سالماتی سطح پر یہ جاننے کی کوشش کی گئی ہے کہ آخر اس فرق کی وجہ کیا ہے توقع ہے کہ اس تحقیق کی بدولت ڈپریشن، یاسیت اوراداسی کے علاج کی نئی راہیں بھی ہموار ہوں گی۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مردوں کی نسبت خواتین میں ڈپریشن کی علامات زیادہ شدید ہوتی ہیں اور وہ اس کا شکار بھی زیادہ ہوتی ہیں ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ  اس سے پہلے اس کی وجہ معلوم نہیں کی گئی تھی ماؤنٹ سنائی اسپتال، پرنسٹن اور اور لیول  یونیورسٹی نے بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور وہاں کے سائنسدانوں نے بھی اپنی اپنی پیش وضاحت پیش کی ہیں اس ضمن میں سب سے پہلے چوہوں اور چوہیوں کے اوپر تحقیق کی گئی اور اس کے اندر یہ دیکھا گیا ہے کہ آیا وہ ڈپریشن میں کس جگہ پہ جاکرنیگیٹیوسوشل انٹریکشن یعنی کہ سماجی میل جول اور ملاقات سے دوری اختیار کرتے ہیں اور اپنی ذات میں گم ہو کر پریشان ہوجاتے ہیں۔ اس سلسلے میں پہلے یہ دیکھا گیا ہے کہ آخرسماج سے دوری اورمجلس یا محافل سے دوری ڈپریش کی علامات ہیں اور یہ کس طرح چوہوں اور انسانوں کو متاثر کرتی ہیں۔

جنرل بیالوجیکل سائیکیٹری کے اندرشائع ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق سب سے اہم چیز آر جی ایس ٹوجین کا مطالعہ  ہے یہ جین ایک پروٹین بناتا ہے اور نیوروٹرانسمیٹر کوکنٹرول کرتا ہے اور نیوروٹرانسمیٹر کا مطلب یہ ہے کہ دماغ کے بعض مخصوص اعصاب یا خلیات سے ایسے سنگنلز فائر ہوتے ہیں جنہیں آرجی ایس ٹوجین کنٹرول کرتا ہے تو تحقیق کے نتائج سے یہ معلوم ہوا کہ پروزیک اورزولوپٹ جیسی اہم دوائیں اس کا ریسپونس تو کرتی ہیں لیکن مرد اور خواتین میں دونوں الگ انداز سے۔ سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ آر جی ایس ٹوجین سے بننے والا آر جی ایس ٹو پروٹین کہلاتا ہے یہ بات یاد رکھنے والی ہے کہ جین ہمیشہ ایک قابل عمل پروٹین بناتا ہے اور وہ پروٹین بھی اسی جین کے نام پر ہوتا ہے جس جین سے وہ بنتا ہے۔

Advertisement

یہاں سانسدانوں نے بہت دلچسپ بات دیکھی کہ اگر چوہیاں کے اندر آر جی ایس ٹو پروٹین کی سرگرمی بڑھائی گئی تو پروٹین زیادہ بنا اور جب پروٹین زیادہ بنا تو ان کے اندر اسٹریس اور ڈپریشن کی علامات بھی کم ہونے لگی تو اس سے معلوم یہ ہوا کہ سالماتی سطح پر کس طرح سے ڈپریشن کو پڑھا  کس طرح اس کی علامات کو دیکھا جاسکتا ہے تاہم سائنسدانوں نے یہ دریافت کیا کہ جہاں تک مرد اور خواتین کا تعلق ہے خواتین میں قدرتی طور پر اس جین کے ایکسپریشن کم ہوتی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ڈپریشن کا زیادہ شکار ہوتی ہیں اس اہم تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر آر جی ایس ٹو پروٹین دماغ میں بڑھا دیا جائے تو خواتین کے ڈپریشن کا ایک شافی علاج ڈھونڈا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر