
بارش
شہر قائد میں آج بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان بتایا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سے آج صبح 5 بجے تک کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری رہا، جبکہ سب سے زیادہ بارش مسرور بیس پر 201 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔
اس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج دن بھر تیز اور ہلکی بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ دوپہر کے بعد اس کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے بتایا کہ جولائی کے آخری دنوں میں بارشوں کا ایک اور اسپیل آسکتا ہے۔
دوسری جانب پوش علاقے ڈیفنس فیز 4 کمرشل اور 6 کی سڑکوں پر پانی کا راج ہے اور فیز فور کے کئی مکانوں میں پانی داخل ہو گیا جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے، کئی افراد رشتے داروں کے گھروں میں منتقل بھی ہو گئے۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت نے شدید بارشوں کے پیش نظر آج یعنی کہ بروزپیرکراچی اورحیدرآباد ڈویژن میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان سندھ حکومت بیرسٹرمرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے موسم کی صورت حال کو مدنظررکھتے ہوئے 25 جولائی کوعام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پربھی اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’ موسلا دھاربارش کا سلسلہ کل تک چل سکتا ہے اور اس تناظرمیں سندھ حکومت نے کل 25 جولائی، بروزپیرکراچی اورحیدرآباد ڈویژن میں عام تعطیل کا فیصلہ کیا ہے۔
Due to heavy rainfall which is expected to continue even tomorrow, #SindhGovt has decided to declare Monday, the 25th of July as a public holiday in Karachi & Hyderabad Divisions. Notification in this regard is being issued
Advertisement— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) July 24, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News